کوئی مجھے روک کر تو دکھائے، امیتابھ بچن
31 اکتوبر 200967 سالہ بچن نے اپنی مذہبی زندگی کو اپنے ہی بلاگ پر شائع کیا تھا جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ درگاہوں اور مندروں پر حاضری دیتے ہیں۔ امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ اس بلاگ کے بعد انہیں دھمکی آمیز ایس ایم ایس سے خبردار کیا گیا کہ وہ اس طرح مندروں اور درگاہوں پر مت جائیں۔
تاہم میگا اسٹار بچن اس دھمکی سے خوف زدہ نہیں ہوئے۔ انہوں نے اپنے بلاگ پر لکھا ہے کہ اس طرح مندروں اور درگاہوں پر جانے کی وجہ سے انہیں مسلسل دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے۔
امیتابھ بچن جمعرات کو حاجی علی درگاہ پر گئے اور قریب واقع ایک مندر بھی پہنچے۔ اس کے بعد وہ ایک چھوٹی درگاہ پر گئے اور پھر آخر میں معروف مندر سدھی وینائیک گئے۔
انہوں نے کہا کہ وہ ان دھمکیوں کے باوجود اپنی مذہبی زندگی معمول کے مطابق گزاریں گے۔ انہوں نے کہا، 'میں یہ دوبارہ کروں گا اور یہ کرتا رہوں گا۔ اور میں دیکھتا ہوں کہ کوئی مجھے ایسا کرنے سے کیسے روکتا ہے۔'
رپورٹ: عاطف بلوچ
ادارت: ندیم گِل