کووڈ انیس کا سدباب: پاکستان آنے والی بیرونی پروازیں محدود
1 مئی 2021نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر) این سی او سی( نے ہفتے کے روز ٹویٹر پر حکومت پاکستان کے کووڈ انیس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے تازہ ترین اقدامات کے بارے میں تحریر کیا،'' کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی بیماری کووڈ انیس کے عالمی اور علاقائی سطح پر مسلسل پھیلاؤ اور کیسز میں اضافے کی صورتحال کے پیش نظر بین الاقوامی فضائی سفر 5 تا 20 مئی محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔‘‘
پاکستان: کسی ایک دن میں سب سے زیادہ کورونا کیسز اور ہلاکتیں
فی الحال اس امر کی وضاحت نہیں کی گئی کہ اس پابندی سے کون کون سے فضائی روٹس متاثر ہوں گے۔ این سی او سی نے تاہم کہا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے پیش کردہ ایڈوائزری پر 18 مئی کو نظر ثانی کیا جائے گا۔
تازہ ترین صورتحال
پاکستان میں ہفتے کے روز سامنے آنے والے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے اندر کووڈ انیس کے 4,696 نئے کیسز کی تصدیق ہو چُکی ہے جبکہ اس مہلک بیماری کے سبب مزید 146 افراد موت کے مُنہ میں چلے گئے۔ گزشتہ چند روز کے دوران پاکستان میں کورونا کے نئے کیسز کی تعداد میں مسلسل غیر معمولی اضافے نے حکومت، خاص طور سے صحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے حکام کو بڑی مشکلات سے دو چار کر دیا ہے۔ ملک بھر میں ہسپتالوں کی صورتحال تشویشناک ہے۔ بستروں اور وینٹیلیٹرز کی کمی دور کرنے کی ممکنہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔
’بھارتی کورونا برطانوی اور برازیلوی وائرس سے زیادہ خطرناک‘
حکومتی اقدامات
گزشتہ پیر کو ہی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اعلان کیا تھا کہ حکومت عوام پر ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کے لیے بارہا ہدایات جاری کرتی آئی ہے اس کے باوجود کووڈ انیس کے پھیلاؤ کی رفتار اس امر کی متقاضی ہے کہ سماجی فاصلے کی پابندیوں کے نفاذ کے لیے اب فوج طلب کر لی جائے جو سڑکوں اور گنجان آباد عوامی علاقوں میں گشت کر کے سماجی فاصلے کی پابندی کو ممکن بنائے گی۔احتیاط نہ کی تو پاکستان کا بھی بھارت جیسا حال ہو گا، عمران خان
دریں اثناء کورونا سے نمٹنے کے لیے بنائے گئے ادارے کے سربراہ اسد عمر نے اعلان کیا تھا کہ چالیس سال سے زائد عمر کے تمام افرد ویکسین کے حصول کے لیے اپنے ناموں کا اندراج کروا سکتے ہیں اور پچاس اور اس سے زائد عمر کے شہری ویکسینیشن کے کسی بھی مرکز میں جا کر ٹیکا لگوا سکتے ہیں۔ عوام سے ماسک پہننے کی پابندی کروانے کے لیے بھی فوج کا سہارا لیا جا رہا ہے۔ خاص طور سے ان علاقوں میں جہاں نئے کورونا کیسز کی تعداد مسلسل بڑھ رہی۔
’سیاسی جلسے بند کرو، بچوں کی تعلیم بحال کرو‘
عیدالفطر اور پابندیاں
پاکستان میں ایک ایسے وقت پر سماجی روابط پر پابندی سخت تر کرنے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے جب تمام باشندے رمضان کے آخری عشرے اور عید الفطر کی آمد کی تیاریوں کے لیے بے چین ہیں۔ عید کی چھٹیوں میں نہ صرف اندرون ملک بہت سے شہری ایک سے دوسرے شہر کا سفر کرتے ہیں تاکہ وہ اپنے خاندانوں اور دوست و احباب کے ساتھ عید کا تہوار منائیں بلکہ بیرون ملک آباد یا کام کرنے والے پاکستانی بھی عید کی چھٹیوں میں پاکستان آتے ہیں اور یہ مذہبی تہوار اپنی فیملی کیساتھ منانا چاہتے ہیں۔
پاکستان سے بھارت کے لیے کی جانے والی دعائیں
عید سے کچھ دن پہلے ایئر ٹریفک کو محدود کرنے کا فیصلہ لاتعداد پاکستانیوں کے لیے بڑی مایوسی اور پریشانی کا سبب بن سکتا ہے۔ پاکستان اس وقت پڑوسی ملک بھارت کی کورونا وبا کے پھیلاؤ کی سنگین صورتحال کے سبب بھی گہری تشویش میں مبتلا ہے۔ آج ہفتے کے دن بھارت میں کورونا وائرس کے چار لاکھ سے زائد نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے، جو اس وبا کے آغاز سے اب تک کسی بھی ملک میں ایک روز میں نئی کورونا انفیکشنز کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں بھارت میں اس وائرس کے ہاتھوں ہلاکتوں کی تعداد بھی ساڑھے تین ہزار سے زائد رہی۔
ک م/ ع ق) رائٹرز(