یونانی جزیرہ لیسبوس میں مہاجرین کی بڑی تعداد سے نہ صرف مقامی حکومت کو انتظامی مسائل کا سامنا ہے بلکہ مہاجرین بھی پریشانی کا شکار ہیں۔ اس جزیرے پر قائم موریا نامی کیمپ اس صورتحال کو درست بیان کرتا ہے۔ اس کیمپ میں تئیس سو مہاجرین کے رہنے کی گنجائش ہے تاہم اس وقت وہاں موجود مہاجرین کی تعداد ساڑھے پانچ ہزار بنتی ہے۔