2023ء میں ایشیائی ممالک تصاویر کے آئینے میں
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی ایشیائی ممالک سے متعلق سال 2023 کی انسانی حقوق، موسمیاتی تبدیلیوں، مذہبی رسومات، فن و ثقافت اور کھیلوں کے شعبوں کی منتخب کردہ تصاویر۔
کوئی جائے پناہ نہیں
روہنگیا مسلم مہاجرین لکڑی کی کشتی پر ایک پرخطر سمندری سفر کے بعد انڈونیشیا کے ایک جزیرے پر شمالی آچے پہنچے۔ نومبر کے مہینے میں خواتین اور بچوں سمیت 240 روہنگیا مہاجرین نے دو مرتبہ یہاں اترنے کی کوشش کی اور دونوں ہی مرتبہ مقامی لوگوں نے ان کی یہ کوشش ناکام بناتے ہوئے انہیں واپس کھلے سمندر میں دھکیل دیا۔
بنگلہ دیش حکومت مخالف احتجاج
نگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکہ میں اکتوبر کے مہینے میں اپوزیشن بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے کارکنوں کی حکومت مخالف احتجاج کے دوران سکیورٹی اہلکاروں سے چھڑپیں۔ مظاہرین وزیر اعظم شیخ حسینہ کے استعفے اور ایک غیر جانبدار نگران حکومت کو اقتدار کی منتقلی کے مطالبے کر رہےتھے تاکہ اگلے سال جنوری میں ہونے والے عام انتخابات کا شفاف اور منصفانہ انعقاد ممکن ہو سکے۔
کڑاکے کی سردی
بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں ایک انتہائی سرد دن ایک چھوٹا بچہ پلاسٹک کے پردے سے باہر جھانک رہا ہے۔ یہاں موسم سرما میں درجہ حرارت منفی میں چلا جاتا ہے اور برف باری کے ساتھ سخت سردی پڑتی ہے۔
بچا لو، جو بچتا ہے
بھارت کی مشرقی ریاست سکم میں اکتوبر کے مہینے میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے دوران دریائے تیستا کے کنارے ایک شخص کیچڑ میں ڈوبی ہوئی اپنی گاڑی نکالنے کی کوشش کر رہا ہے۔
شیشے کے پنجرے میں شیر
ری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں واقع نیشنل زولوجیکل گارڈن میں ایک وزیٹر بنگال ٹائیگر کے شیشے کے پنجرے کے باہر بیٹھا تصویر کے لیے پوز دے رہا ہے۔
ماہ مقدس
دنیا کے سب سے زیادہ مسلم آبادی والے ملک انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کی استقلال مسجد میں خواتین نمازیوں کی ایک بڑی تعداد 22 مارچ کو رمضان کے مہینے کی پہلی نماز تراویح ادا کر تے ہوئے۔
گناہوں کا کفارہ
فلپائن کے شہر منڈالیونگ میں ایک مسیحی شہری مقدس ماؤنڈی جمعرات کی رسومات کے حصے کے طور پر اپنے گناہوں کے کفارے کے لیے خود کو لہولہان کرتے ہوئے تاکہ اس کی دعا قبول ہو سکے۔
ہوا میں ڈائیونگ
ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں واقع کے ایل ٹاور سے چھلانگ لگانے کے بین الاقوامی مقابلوں کے دوران ایک جمپر رات کے وقت جمپ لگاتے ہوئے۔
شنگھائی میں امریکی رقاصہ
امریکی بیلے تھیٹر کی رقاصہ ڈیوون ٹیوشر شنگھائی کے گرینڈ تھیٹر میں پرفارمنس کے لیے مشق کرتے ہوئے
ٹینس میچ میں بیک ہینڈ سٹروک
آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں آسٹریلین اوپن ٹینس چیمپئن شپ کے ایک سیمی فائنل میچ کے دوران قزاقستان کی ایلینا ریباکینا بیلاروس کی وکٹوریہ آزارینکا کے خلاف ایک بیک ہینڈ اسٹروک کھیلتے ہوئے۔
ایشین گیمز
چینی تیراک چن ہائیانگ ہانگ ژو میں 19ویں ایشین گیمز میں مردوں کے 4x100 میٹر میڈلے ریلے سوئمنگ کے فائنل مقابلے کے دوران۔